ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملیکہ شراوت کا کہنا ہے کہ گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سرزمین بنادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھارت میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ ایک شرم ناک عمل ہے اور اس درندگی کی وجہ سے گاندھی کی سرزمین عزت کے لٹیروں کی سرزمین بن چکی ہے۔
ملیکہ شراوت کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس وقت ملک میں میڈیا بہت طاقتور ہے اور جنسی حراسانی کے بڑھتے واقعات کو روکنے میں میڈیا ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہماری تمام توقعات بھی میڈیا سے ہی وابستہ ہیں۔








