counter easy hit

“آئی سی سی اجلاس:پاکستانی، بھارتی بورڈز میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہا

کولکتہ:(24اپریل ،2018)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگز کے موقع پر پاکستان اور بھارتی بورڈز میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ آئی سی سی اجلاس اتوارکوکولکتہ میں شروع ہواتھا جس میں شرکت کیلئے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجودہیں۔ اجلاس میں پاک بھارت کے مابین باہمی سیریز کے حوالے سے کنٹریکٹ کا معاملہ چھایا ہوا ہے۔
"ICC meeting: In the Indian, Pakistani boards, a series of battles continuedبی سی سی آئی سیکریٹری، امیتابھ چوہدری بی سی سی آئی کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ایک بار پھر اسے معاہدہ ماننے سے ہی انکار کردیاہے۔ ان کا دعوی تھا کہ یہ تو صرف اظہار دلچسپی کا خط تھا اسے کنٹریکٹ قرار دینے کے اصرار پر پی سی بی کوقصور وار قرار نہیں دوں گا مگر حقیقت یہی ہے کہ یہ معاہدہ نہیں ہے،پاکستان پر دراصل اپنے ملک میں دباؤ ہے اوروہ یہ بات اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
پی سی بی چیئرمین ، نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کہتا ہے کہ انھیں حکومت اجازت نہیں دیتی، ہمارا موقف ہے کہ آپ حکومت سے اجازت مانگتے کیوں ہیں۔آئی سی سی نے یہ واضح کیا ہوا ہے کہ کرکٹ معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہونا چاہیے، اگر یہ معاملہ تھا بھی تو پھر آپ کو کنٹریکٹ میں یہ بات شامل کرنا چاہیے تھی مگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پھر کیا مسئلہ ہے۔” – غلطی ہوئی جو بطور وزیراعظم یہ کام نہ کر سکا،عدلیہ میں اصلاحات،نیب کا خاتمہ، نواز شریف دل کی بات زبان پر لے آئے، کس خواہش کا اظہار کر دیا؟