counter easy hit

مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

راولپنڈی: افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

An official killed in a cross-border terrorist attack in Mohmand Agencyپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ  پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار امان اللہ شہید ہوگئے۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔