لاہور: محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ایک دور روز میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلی بار 2005 میں رپورٹ ہوا، نومبر 2014 میں دوسری بار شکوک کی زد میں آئے، اپریل 2015 میں کلیئرنس کے 2 ماہ بعد ہی دوبارہ ایکشن رپورٹ ہونے پر ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ مدت پوری کرنے کے بعد کلیئر ہوئے تو گذشتہ سال نومبر میں سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں دھر لیے گئے۔








