counter easy hit

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ /  لندن: چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

Freight train service launched from China to UK

Freight train service launched from China to UK

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ ٹرین ژے جیانگ کے شہر ژی وو سے 12 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 18 روز میں طے کر کے لندن پہنچا کرے گی، کارگو ٹرین  چین سے روانہ ہو کر قازقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتی ہوئی برطانیہ پہنچا کرے گی۔ چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ژی وو سے لندن تک اس چینی کارگو ٹرین سروس کا رسمی آغاز یکم جنوری سے ہوا۔برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے دور حکومت میں چینی سرمایہ کاروں کو لندن تک رسائی دینے کی حمایت کر کے اپنے یورپی اتحادیوں کو حیران کر دیا تھا۔ جب کہ موجودہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ برطانیہ اور چین کے مابین آج بھی ’سنہرے روابط‘ قائم ہیں۔ تھریسامے لندن کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد چین کو برطانیہ میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کے مواقع میسر کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website