counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

فیفا کے کئی عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار

فیفا کے کئی عہدیدار کرپشن کے الزام میں گرفتار

زیورخ : فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کرپشن کے سنگین الزام کی زد میں آگئی۔ زیورخ سے فیفا کے کئی عہدے داروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کرپشن کے سنگین الزامات کی زد میں آگئی۔فیفا کے نائب صدر جیفری ویب اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے سابق رکن یوجینیو فیگیوروڈو کیخلاف بھی منی […]

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

محمد مرسی کی سزائے موت کی مذمت کرنے پر مصر کا پاکستان سے احتجاج

قاہرہ : مصر کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر مذمت کرنے پر پاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا۔ مصری وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر محمد اعجاز کو طلب کرکے پاکستان کے بیان پر احتجاج کیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے واضح […]

دہشت گرد سے دہشت گرد کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے:بھارتی وزیر دفاع

دہشت گرد سے دہشت گرد کے ذریعے نمٹا جاسکتا ہے:بھارتی وزیر دفاع

احمد آباد : بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی دراندازی کی کوشش کرے گا، وہ مارا جائے گا، دہشت گرد سے دہشت گردکے ذریعے سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، کوئی بھی ملک میرے ملک کے خلاف کسی طرح کی کوئی منصوبہ بندی […]

سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 30 نمازی شہید، متعدد زخمی

سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، 30 نمازی شہید، متعدد زخمی

ریاض : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں 150 نمازی نماز ادا کر رہے تھے۔ دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل […]

پاکستان سے والہانہ محبت، مقبوضہ کشمیر میں پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے گئے

پاکستان سے والہانہ محبت، مقبوضہ کشمیر میں پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے گئے

سرینگر : کشمیر سے اطلاعات کے مطابق سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، ہندواڑہ، بانڈی پورہ، بیروہ، چاڈورہ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظاہرے کئے۔ کئی مقامات پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے اور وہ بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرہ […]

وزیراعظم نوازشریف کی کرغزستان کے وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم نوازشریف کی کرغزستان کے وزیراعظم سے ملاقات

بشکیک : وزیراعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے میزبان ہم منصب سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کرغزستان کے وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھاکہ دونوں ملک مشترکہ ثقافتی اور مذہبی ورثے کے حامل ہیں ، دونوں ملک خطے […]

ایگزیکٹ سے متعلق بہت سے شواہد منظر عام پر نہیں لایا، عدالت میں دفاع کرونگا، ڈیکلن والش

ایگزیکٹ سے متعلق بہت سے شواہد منظر عام پر نہیں لایا، عدالت میں دفاع کرونگا، ڈیکلن والش

نیویارک : پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کا بھانڈا پھوڑنے والے امریکی صحافی ڈیکلن والش نے کہا ہے کہ وہ ابھی اپنی سٹوری میں بہت سے شواہد منظر عام پر نہیں لائے، چیلنج کیا گیا تو عدالت میں اپنی خبر کا دفاع کریں گے۔ نیویارک ٹائمز کے صحافی ڈیکلن والش کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ سکینڈل سے […]

وزیراعظم ایگزیکٹ کیخلاف انکشافات کی فوری تحقیقات کرائیں: الطاف حسین

وزیراعظم ایگزیکٹ کیخلاف انکشافات کی فوری تحقیقات کرائیں: الطاف حسین

لندن : ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا اگر امریکی اخبار کا انکشاف درست ہے تو واضح ہو گیا کہ ایگزیکٹ کمپنی نے پاکستان سے غداری کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ایگزیکٹ کے خلاف انکشافات کی اعلیٰ ترین سطح پر فوری تحقیقات کرائیں۔ الزامات درست ثابت ہونے پر کمپنی کے ایگزیکٹو لیول […]

سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر انتقال کر گئے

سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر انتقال کر گئے

سنگاپور : سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد انتقال کر گئے۔ انڈونیشیا کے سفیر برہان محمد سانحہ نلترمیں زخمی ہوئے تھے، حادثے کے باعث ان کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا تھا، وہ سنگاپور کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے […]

بھارت کا ایک بار پھر جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ماننے سے انکار

بھارت کا ایک بار پھر جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت ماننے سے انکار

سری نگر : بھارت نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی جو اپنی علیل بیٹی سے ملاقات کےلیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں سے کہا کہ جب […]

امریکی اخبار نے پاکستانی کمپنی ’ایگزیکٹ‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

امریکی اخبار نے پاکستانی کمپنی ’ایگزیکٹ‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا

نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایگزیکٹ نامی پاکستانی سافٹ ویئر کمپنی کا بھانڈا پھوڑ دیا جو جعلی آن لائن ڈپلومے اور ڈگریوں کی پیشکش کرکے سالانہ اربوں روپے کمارہی ہے۔ امریکا کے سب سے بڑے اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان میں اربوں روپے کمانے والی آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ ویب سائٹس کے […]

امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس […]

شام میں امریکی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما ابو سیاف ہلاک، پینٹا گون

شام میں امریکی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما ابو سیاف ہلاک، پینٹا گون

دمشق : امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی حملے میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کو ہلاک جب کہ ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ […]

مصر :سابق صدر محمد مرسی کو ایک سو پانچ ساتھیوں سمیت موت کی سزا

مصر :سابق صدر محمد مرسی کو ایک سو پانچ ساتھیوں سمیت موت کی سزا

مصر : مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو ایک سو پانچ ساتھیوں سمیت موت کی سزا سنا دی۔ مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے ایک سو پانچ ارکان کو موت کی سزا سنائی۔ انہیں دو ہزار گیارہ میں جیل توڑنے کے الزام میں سزا سنائی […]

ذکی الرحمن کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلیت کی عکاس ہے، بھارت کی ہرزہ سرائی

ذکی الرحمن کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلیت کی عکاس ہے، بھارت کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی : بھارت نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پاکستانی اداروں کی نااہلیت اور غیر ذمے دارانہ رویے کی عکاس ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کرن جیجیو […]

اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگرد حملہ، امریکا کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگرد حملہ، امریکا کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ امریکا حملے کی تحقیقات میں مدد کیلئے تیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی […]

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ : چین کے دورے پر موجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سرحدی تنازعات، سمندری حدود کے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں آج چین کے […]

اسماعیلی کمیونٹی پر حملے میں بھارت ملوث ہے: لارڈ نذیر احمد

اسماعیلی کمیونٹی پر حملے میں بھارت ملوث ہے: لارڈ نذیر احمد

لندن : تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ اورسیز پاکستانی کمیونٹی کراچی میں دہشتگردی کے حملے میں اسماعیلی کمیونٹی کے بےرحمانہ قتل عام پر مذمت کا اظہار کرتی ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ کراچی حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ عالمی برادری […]

شمالی کوریا کے وزیردفاع کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت

شمالی کوریا کے وزیردفاع کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت دے دی گئی جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے حکام نے اراکینِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول ملک کی فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے […]

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق

کابل : وزیراعظم محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم […]

پاکستان میں مک مکا کی سیاست چل رہی ہے: چوہدری محمد سرور

پاکستان میں مک مکا کی سیاست چل رہی ہے: چوہدری محمد سرور

لندن : کشمیری اپنے حق خوداریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 14 سال سے کشمیری بندوق کو چھوڑ کر آزادی کی پر امن جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے کشمیر میں بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق […]

نیپال ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا، 60 ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی

نیپال ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا، 60 ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی

کھٹمنڈو : نیپالی شہری گزشتہ ماہ آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہی سے ابھی باہر نہیں آئے تھے کہ ایک بار پھر قدرتی آفت نے انہیں گھیر لیا۔ پچیس سیکنڈز تک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے پہلے سے تباہ حال عمارتوں کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔ ادھر بھارتی ریاست مغربی بنگال […]