counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

گوگل نے بیرون ملک جانے والے تمام عملے کو واپس بلا لیا

گوگل نے بیرون ملک جانے والے تمام عملے کو واپس بلا لیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بیرون ملک جانے والے تمام عملے کو واپس بلا لیا ،کہا پابندی کے بعد باصلاحیت اور ہنر مند افراد امریکا نہیں آسکیں گے ۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کئی دوسرے امریکیوں کی طرح وہ بھی تارکین وطن کی اولاد ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل […]

تھرلر فلم ’کولائیڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

تھرلر فلم ’کولائیڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایکشن فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن ۔جرمن فلم ’کولائیڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔ ایرن کریوے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گروہ میں شامل ہوجاتا ہے لیکن پھر اسے اس دلدل سے […]

کولمبیا:بم اسکواڈ میں شامل کتے کی ریٹائرمنٹ

کولمبیا:بم اسکواڈ میں شامل کتے کی ریٹائرمنٹ

کولمبیا میں پولیس ڈپارٹمنٹ کے بم اسکواڈ میں تعینات کتے کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گزشتہ کئی برسوں سے پولیس ڈپارٹمنٹ میں خدمات سر انجام دینے والے کیلٹ نامی کتے کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔سونگھنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے اس کتے کو وی […]

لیڈی ڈیانا کا مجسمہ بنانے کا حکم جاری

لیڈی ڈیانا کا مجسمہ بنانے کا حکم جاری

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی،لیڈی ڈیانا کے مرنے کے 20 برس بعد ان کی یاد میں مجسمہ بنانے کا حکم جاری کردیا گیا۔ شہزادی ڈیانا کے بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نےاپنی والدہ کی یاد میں مجسمہ بنانے کا حکم دیا ہے۔مجسمہ لیڈی ڈیانا کی سابقہ رہائش گاہ کنزنگٹن محل میں تعمیر کیا […]

لاپتا بلاگر عاصم سعید بھی لوٹ آئے

لاپتا بلاگر عاصم سعید بھی لوٹ آئے

ایک اورلاپتا بلاگر عاصم سعید بھی گھر واپس آگئے، اہل خانہ نے ان کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔بلاگرعاصم سعید4جنوری سے لاپتا تھے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عاصم سعید کی بہن کا کہنا ہے کہ عاصم سعید بخیریت واپس آگئے ہیں، ان کی واپسی پر ہم بہت خوش ہیں اورخدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔واضح […]

اٹلی: سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے دہشت پھیلادی

اٹلی: سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے دہشت پھیلادی

اٹلی کے شہر سسلی میں سرکس سے بھاگنے والے ٹائیگر نے سڑک پر دہشت پھیلادی ۔ سرکس سے بھاگنےوالا بنگال ٹائیگر آزادانہ شہر کے سڑکوں پر گھومتا رہا جسے قابو کرنے کیلئے شارپ شوٹرز سمیت خصوصی ٹیم پہنچی ۔ حکام نے پہلے اس کو ایک فیکٹری کی پارکنگ میں روکا پھر اسے کوششیں کر کے […]

ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے

ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے

نئی دلی: بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس […]

کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویتی خاتون نے شوہر اور نندوں سے انتقام کیلئے 56 عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا

کویت سٹی: کویت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں سے انتقام لینے کے لئے 56 خواتین اور بچوں کو زندہ جلا ڈالا۔ کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق 3 روز قبل سزائے موت پانے والی تین خواتین کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا لیکن ان میں سے ایک خاتون نصرہ یوسف […]

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کا مسلمان خاتون پر حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کا مسلمان خاتون پر حملہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی نے مسلمان خاتون پر حملہ کردیا اور انہیں دھمکی دے دی کہ اب ٹرمپ آگیا ہے، وہ جلد تم سب سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔ مذکورہ شخص نے با حجاب خاتون پر تشدد بھی کیا،پولیس نے حملہ آور رابن روہڈز کو گرفتار کر لیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ […]

امریکا میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

امریکا میں 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کا حکم جاری

7 مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا آنےکے خواہش مند افراد کی سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دست خط کر دیئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چھان بین کےنئےطریقوں سے انتہاپسند دہشت گردامریکانہیں آسکیں گے، اب صرف وہ لوگ […]

کینیا: فوجی بیس پر الشباب کا حملہ، 50 سے زائد فوجی ہلاک

کینیا: فوجی بیس پر الشباب کا حملہ، 50 سے زائد فوجی ہلاک

صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں […]

بریگزیٹ برطانیہ کیلئے بہترین ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

بریگزیٹ برطانیہ کیلئے بہترین ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزیٹ برطانیہ کے لیے بہترین ہے، اس سے برطانیہ کی اپنی شناخت ہوگی، انہوں نے کہاکہ روس کے خلاف پابندیاں اٹھانے کا معاملہ ’’قبل از وقت‘‘ […]

چین، پاکستان، روس اور ایران نیا اتحاد بنائیں، علائوالدین

چین، پاکستان، روس اور ایران نیا اتحاد بنائیں، علائوالدین

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاؤالدین بورجردی نے کہا ہے کہ خطے میں چین، پاکستان، روس اور ایران کو نیا اتحاد بنانے کے لیے باہمی تعلقات بڑھانے چاہییں، کُلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاک ایران خفیہ ایجنسیاں رابطے میں ہیں۔ ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاؤالدین بورجردی […]

ٹرمپ انتظامیہ کا اخوان المسلمین کو دہشتگرد قرار دینے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ کا اخوان المسلمین کو دہشتگرد قرار دینے پر غور

ٹرمپ انتظامیہ نے مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد قرار دینے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے قریبی ذرائع نےانکشاف کیا ہےکہ نئی ٹرمپ انتظامیہ مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کو امریکی وزارت خارجہ اور خزانہ کی کالعدم تنظیموں […]

دنیا تیسری جنگ کے دہانے پر ہے، میخائل گوربا چوف

دنیا تیسری جنگ کے دہانے پر ہے، میخائل گوربا چوف

سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے خبردار کیا ہے کہ دنیا تیسری جنگ کے دہانے پر ہے،نیٹو اور روسی افواج آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہیں،ٹرمپ اور پیوٹن مل کر عالمی جنگ کو روکیں۔ غیرملکی جریدے میں شائع مضمون میں میخائل گورباچوف لکھتے ہیں کہ دنیا مسائل سے گھری ہے، لیکن اِس میں […]

مسلمانوں کی سخت جانچ پڑتال، امریکہ میں شدید احتجاج

مسلمانوں کی سخت جانچ پڑتال، امریکہ میں شدید احتجاج

امریکا میں سات مسلم ممالک کےشہریوں کی سخت جانچ پڑتال کے حکم نامے کے خلاف مسلم تنظیموں اور رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہاہے ۔ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹرآصف محمود کہتے ہیں یہ حکم نامہ صرف مسلمانوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا جس سے یہاں بسنے والے مسلم خاندان بھی متاثر ہوں گےانہوں نے […]

موصل: فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

موصل: فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کے مشرقی حصے پر ملکی فوج کے مکمل قبضے کے بعد تمام اسکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔ مشرقی موصل کا قبضہ چھڑانے کا اعلان عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے چوبیس جنوری کی شام کیا تھا۔عراقی فوج اِس وقت دریائے دجلہ کے دوسری طرف کے وسیع اور گنجان […]

پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2 افراد ہلاک

پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2 افراد ہلاک

آسٹریلوی شہر پرتھ میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر گر تباہ ہو گیا،حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اورمسافر ہلاک ہو گیا۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات جاری تھیں جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد بھی موجود تھے،اس دوران چھوٹا طیارہ دریائے سوان میں گر کر تبا ہ ہوگیا۔طیارہ گرنے کے مناظر لوگوں […]

میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا ۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینرک پینانیٹو کو طے […]

امریکا: نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف آزادی سلب کا الزام عائد

امریکا: نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کیخلاف آزادی سلب کا الزام عائد

امریکامیں نماز کا وقفہ نہ دینے پر کمپنی کے خلاف آزادی سلب کا الزام عائد کردیا گیاہے ۔ الزام جے ایف کے ایئرپورٹ پر سہولت فراہم کرنےوالی کمپنی کےمسلمان ملازمین نےعائد کیا، یہ کمپنی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر مسافروں کو وہیل چیئرکی سہولت فراہم کرتی ہے ۔کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی […]

ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، برطانوی وزیراعظم

ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ناکام جنگیں اب برداشت نہیں کی جاسکتیں، امریکا اور برطانیہ کے دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کا دور ختم ہوگیا۔ ری پبلکن سینیٹرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناکام پالیسیوں کو دہرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی […]

چلی کے جنگلات میں لگی آگ نے آبادی کو لپیٹ میں لے لیا

چلی کے جنگلات میں لگی آگ نے آبادی کو لپیٹ میں لے لیا

چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے آبادیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے شعلے 85 مقامات پر بھڑک اٹھے ہیں، آگ سے جھلس کر اب تک 10افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ چلی کے ٹائون سینٹا اولگا تک پھیل چکی ہے جس کے باعث تقریباً […]