counter easy hit

میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا ۔

Mexico's president canceled US visit

Mexico’s president canceled US visit

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا ۔اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر بات چیت ہونا تھی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ کے بعد میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا ۔صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اچھا ہی ہوا جو میکسیکو کے صدر نے اپنا دورہ امریکا منسوخ کردیا کیونکہ جب تک میکسیکوامریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرے گا ان کے دورے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website