counter easy hit

چین، پاکستان، روس اور ایران نیا اتحاد بنائیں، علائوالدین

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاؤالدین بورجردی نے کہا ہے کہ خطے میں چین، پاکستان، روس اور ایران کو نیا اتحاد بنانے کے لیے باہمی تعلقات بڑھانے چاہییں، کُلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاک ایران خفیہ ایجنسیاں رابطے میں ہیں۔

China, Pakistan, Russia and Iran create a new coalition, Alauddin

China, Pakistan, Russia and Iran create a new coalition, Alauddin

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے چیئرمین علاؤالدین بورجردی نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ دنیا میں نئے اتحاد قائم ہو رہے ہیں ، پاکستان ، چین ، ایران اور روس کو بھی اپنے خطے میں اتحاد قائم کرنا چاہئے، ایران کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ علاؤالدین بورجردی نے کہا کہ کُلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاک ایران خفیہ ایجنسیاں رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے، ایران نے اپنی طرف پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا ہے، امید ہے پاکستان بھی جلد کام مکمل کر لے گا، پاک ایران باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website