counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

لندن کی ٹرین سے چور 1 ملین پائونڈ کے قیمتی پتھر لے اڑا

لندن کی ٹرین سے چور 1 ملین پائونڈ کے قیمتی پتھر لے اڑا

لندن کی ٹرین میں چوری کی بڑی واردات ہوگئی ، نامعلوم چور 1 ملین پائونڈ مالیت کے قیمتی پتھروں سے بھرا سوٹ کیس چرا کر بھاگ گیا۔ دوران سفر اپنا قیمتی سامان انتہائی احتیاط سے اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہئے، بصورت دیگر ایسا بھی ہوسکتا ہے، لندن کی ایک ٹرین میں نامعلوم چور ایک مسافر […]

ایران: ہولناک زلزلہ براہ راست نشریات میں ریکارڈ

ایران: ہولناک زلزلہ براہ راست نشریات میں ریکارڈ

ایران عراق میں 7.3 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے،اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار سو سے زائد ہوگئی ہےجبکہ چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے مذکورہ علاقہ ہولناک تباہی کا منظر […]

ترک صدر قطر، عرب ممالک بحران کے خاتمے کیلئے سرگرم

ترک صدر قطر، عرب ممالک بحران کے خاتمے کیلئے سرگرم

قطر اور عرب ممالک بحران خاتمے کے لیے سرگرم ترک صدر طیب اردوان نے کویتی امیر سے ملاقات کی، وہ آج کو قطر جائیں گے۔ کویتی خبرایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کی، جس میں قطر تنازع، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر […]

فرانس: کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث سڑک پر نماز

فرانس: کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث سڑک پر نماز

فرانس کے شہر کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث مسلمان سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہیں، شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ اتنے فنڈز نہیں کہ مسلمانوں کو عبادت کے لیے متبادل جگہ فراہم کرسکیں۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقامی حکام اور  کنزو ویٹو پارٹی کے کچھ رہنما سڑکوں پر نماز پڑھنے […]

زمبابوے میں حکومت کا تختہ الٹنے کی اطلاعات، فوجی جنرل کی تردید

زمبابوے میں حکومت کا تختہ الٹنے کی اطلاعات، فوجی جنرل کی تردید

ہرارے: فوج نے حکومت نہیں سنبھالی، صدر موگابے کے اردگرد موجود جرائم پیشہ افراد ہدف ہیں: ملٹری ترجمان زمبابوے میں فوج کی جانب سے صدر موگابے کا تختہ الٹنے کی اطلاعات، فوجی جنرل نے تردید کرتے ہوئے کہا فوج نے حکومت نہیں سنبھالی، صدر موگابے کے اردگرد موجود جرائم پیشہ افراد ہدف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق […]

میانمار فوج کی ڈھٹائی، مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے سے انکار

میانمار فوج کی ڈھٹائی، مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے سے انکار

میانمار: ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث میانمارکی فوج نے ظلم و بربریت کے بعد ہٹ دھرمی کی بھی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ میانمار فوج نے رونگیا میں مسلمانوں کے قتل عام کے حوالے سے کی جانے والی اندرونی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج جاری کردئے جس میں مینانمار فوج نے اپنے اوپر اوپرلگنے والے سنگین […]

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے شہزادہ سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ماں سمیت تمام بچے بھی خیریت سے ہیں۔ آپریشن کی نگرانی کرنے […]

بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک

بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مانی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 3 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 6 شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔ بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے […]

برطانیہ میں روزانہ 14ہائی اسٹریٹ اسٹور بند ہورہے ہیں

برطانیہ میں روزانہ 14ہائی اسٹریٹ اسٹور بند ہورہے ہیں

برطانیہ میں ہائی اسٹریٹ اسٹورز بند ہونے کی شرح 2010 کے مقابلے میں کمترین سطح پر آگئی ہے لیکن اس کے باوجود روزانہ کم وبیش 14 ہائی اسٹریٹ اسٹور بند ہو رہے ہیں۔ نئی ریسرچ کے مطابق برطانیہ کے 500 ٹائون سینٹرز کے 67 ہزار 521 چین اسٹورز کے تجزیئے سے یہ بات سامنے آئی […]

سعد الحریری کو بلاتاخیر لبنان جانا چاہیے، برطانوی وزیر خارجہ

سعد الحریری کو بلاتاخیر لبنان جانا چاہیے، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ سعد الحریری کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں بغیر کسی تاخیر کے لبنان واپس جانا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے اور اپنے بھرپور سپورٹ کا عزم دہرایا۔ […]

عراق، ایران سرحد پر شدید زلزلہ، 211 افراد جاں بحق

عراق، ایران سرحد پر شدید زلزلہ، 211 افراد جاں بحق

ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزے کے باعث 171 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں اور دیواریں گرنے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلاہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے […]

فلپائن میں آسیان کا اجلاس شروع

فلپائن میں آسیان کا اجلاس شروع

فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں فلپائن کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔ اس سے پہلے آسیان ملکوں کے سربراہوں نے فوٹو سیشن کرایا۔ فلپائن کے صدر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تنظیم کے اکتیس ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں […]

میں نے کبھی کم جونگ کو ’پست قد اور موٹا‘ نہیں کہا: ٹرمپ

میں نے کبھی کم جونگ کو ’پست قد اور موٹا‘ نہیں کہا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ’بوڑھا‘ کہنے پر شمالی کوریا کے رہنما کن جونگ کو ’پست قد اور موٹا‘ قرار دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ’بوڑھا‘ کہنے کہ جواب میں کم جونگ کو ’پست قد اور موٹا‘ کا لقب دیدیا۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے […]

عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہلکار ہلاک

عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 اہلکار ہلاک

بغداد: عراق  میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے کوت میں عراقی آرمی کا ہیلی کاپٹر  معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کرتباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 پائلٹس […]

پیرس، رفاقت علی خان ایک بار پھر جلوہ افروز، ذائقہ ریسٹورنٹ میں اقبال ڈے کے حوالے سے 12 نومبر کوصوفیانہ اور کلاسیکی گائیکی سے مز ین رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

پیرس، رفاقت علی خان ایک بار پھر جلوہ افروز، ذائقہ ریسٹورنٹ میں اقبال ڈے کے حوالے سے 12 نومبر کوصوفیانہ اور کلاسیکی گائیکی سے مز ین رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

پیرس(رپورٹ ؛ طاہرہ سحر) پیرس میں ابھی کچھ ماہ پہلے رفاقت علی خان نے ایک بہترین کامیاب پروگرام کیا۔ جیسے یہاں کے لوگوں نے بہت سراہا اسی محبت ،پیار اور اُ ن کی گائیکی سے لگاؤ کو دیکھتے ہوئے ذائقہ ریسٹورنٹ کے مالک جناب عمران یونس نے ایک بارپھر رفاقت علی خان کو سب کی […]

ٹرمپ اور پیوٹن میں باضابطہ ملاقات کا امکان نہیں، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ اور پیوٹن میں باضابطہ ملاقات کا امکان نہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ویتنام میں باضابطہ ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ جمعے کو ویتنام میں ہونے والی ایشیا پیسفیک اکنامک کوآپریشن سمٹ ( اے پی ای سی)  کے دوران دونوں ممالک کے سربراہوں […]

سعد الحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنایا گیا ہے: حزب اللہ سربراہ کا الزام

سعد الحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنایا گیا ہے: حزب اللہ سربراہ کا الزام

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان پر حملے کے لیے اسرائیل سے مدد مانگی ہے، لبنانی حکومت کا سربراہ سعودی عرب میں یرغمال بنایا گیا ہے۔ بیروت: لبنانی ٹی وی پر جاری بیان میں حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ سعد الحریری کے استعفے […]

شاہ سلمان نے 50 ججوں کی ترقی و تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کر دی

شاہ سلمان نے 50 ججوں کی ترقی و تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کر دی

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت دیوان محتسب میں 50 ججوں کی تعیناتی اور ترقی عمل میں آئی ہے۔ ریاض: دیوان محتسب کی جوڈیشل انتظامی کونسل کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے شاہی فرمان کی روشنی میں […]

سگریٹ سالانہ 4 لاکھ 80 ہزار امریکیوں کی موت کا سبب

سگریٹ سالانہ 4 لاکھ 80 ہزار امریکیوں کی موت کا سبب

امریکا میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے ، جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عائد ہے۔ رپورٹ کے […]

فرانس: ایک شخص نے 3 چینی طالب علموں پر کار چڑھا دی

فرانس: ایک شخص نے 3 چینی طالب علموں پر کار چڑھا دی

فرانس کے شہر ٹولوز میں ایک شخص نے 3 چینی طالب علموں پر اپنی کار چڑھا دی۔ فرانسیسی حکام کے مطابق کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،جس نے جان کر 3 چینی طالب علموں کو نشانہ بنایا۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ،گرفتار شخص نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، […]

اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن جماعت کا برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیرا ڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1 کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا، جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔ لیبر پارٹی کے شیدو وزیر خزانہ نے مطالبہ کہا کہ پیرا ڈائز […]

بزم اہل سخن فرانس اور سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان میں یوم اقبال کی تقریب ۔

بزم اہل سخن فرانس اور سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان میں یوم اقبال کی تقریب ۔

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) بزم اہل سخن فرانس اور سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام سفارت خانہ پاکستان میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشہور پاکستانی شاعر و مصنف امجد اسلام امجد نے اس خصوصی تقریب کی صدارت کی جبکہ مشہور شاعر […]