counter easy hit

لندن کی ٹرین سے چور 1 ملین پائونڈ کے قیمتی پتھر لے اڑا

لندن کی ٹرین میں چوری کی بڑی واردات ہوگئی ، نامعلوم چور 1 ملین پائونڈ مالیت کے قیمتی پتھروں سے بھرا سوٹ کیس چرا کر بھاگ گیا۔

The thief got a million pounds of precious stones from the London trainدوران سفر اپنا قیمتی سامان انتہائی احتیاط سے اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہئے، بصورت دیگر ایسا بھی ہوسکتا ہے، لندن کی ایک ٹرین میں نامعلوم چور ایک مسافر کا قیمتی پتھروں سے بھرا بیگ چرا کر فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ تاجر نے ٹرین میں داخل ہوتے وقت سوٹ کیس لگیج ریک میں رکھا اور سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔ منزل مقصود پر ٹرین پہنچتے ہی مسافر جیسے ہی اپنا سوٹ کیس لینے وہاں گیا تو وہ وہاں سے غائب تھا،مسافر کے مطابق اس سوٹ کیس میں روبی،نیلم اور زمرد کے قیمتی پتھر بھرے تھے جن کی مالیت تقریباً 1ملین پاؤنڈ ہے۔ پولیس نے اس واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔