counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

پی ٹی آئی کے استعفے، متحدہ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کرا دی

پی ٹی آئی کے استعفے، متحدہ نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک جمع کرا دی

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک پر فاروق ستار، رشید گوڈیل، اقبال محمد علی اور دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے استعفے دئیے ہیں اور ان استعفوں کے اصلی ہونے کی تصدیق بھی ہو […]

عمران نے کراچی میں جلسہ کرانے پر متحدہ کا شکریہ ادا کیا تھا، جاوید ہاشمی

عمران نے کراچی میں جلسہ کرانے پر متحدہ کا شکریہ ادا کیا تھا، جاوید ہاشمی

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سابق صدر اور معروف سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسہ کرانے پر متحدہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔ دھرنے میں ایم کیوایم کے علاوہ پیپلز پارٹی کی شمولیت کا بھی پروگرام تھا پروگرام کے میزبان سلیم صافی کے […]

حوثیوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں دیا جا رہا ہے کہ یہ شیعہ سنی جنگ ہے، مولانا فضل الرحمان

حوثیوں کے بارے میں یہ تاثر کیوں دیا جا رہا ہے کہ یہ شیعہ سنی جنگ ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ یمن کی جنگ فرقہ وارانہ نہیں ہے جب کہ حوثیوں کے بارے میں تاثر کیوں دیا جارہا ہے کہ یہ شیعہ سنی کی جنگ ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا […]

پاک بحریہ کا جہاز 51 محصورین کو لے کر جبوتی کی طرف رواں‌ دواں

پاک بحریہ کا جہاز 51 محصورین کو لے کر جبوتی کی طرف رواں‌ دواں

الحدیدہ (جیوڈیسک) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تمام محصورین کو امیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد جہاز پر منتقل کیا گیا۔ مسافروں میں ایتھوپیا، جرمنی، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری بھی شامل ہے۔ 15 غیر ملکیوں میں سے 4 کا تعلق بنگلا دیش، دو کا رومانیہ، یمن اور 3 کا تعلق قطر […]

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسمبلی میں مجھے ذلیل نہیں کیا بلکہ اپنی اوقات دکھائی، عمران خان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسمبلی میں مجھے ذلیل نہیں کیا بلکہ اپنی اوقات دکھائی، عمران خان

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ یمن کی صورتحال پر ایوان میں آئے لیکن حکومت کی جانب سے جو رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل افسوس ہے جبکہ مجھے خوف ہے کہ کہیں حکومت اپنے بزنس کی وجہ سے قوم کو کہیں اور نہ پھنسا دے۔ سربراہ پی ٹی […]

یمن کے معاملے پر مشاورت کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ ہو گا

یمن کے معاملے پر مشاورت کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوبارہ ہو گا

اسلام آباد (جیوڈیسک) دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے ارکان کی واپسی کے باعث خاصی ہنگامہ خیزی رہی، حکومت اور اپوزیشن ارکان نے پی ٹی آئی کے ارکان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مختلف نعروں سے ایوان مچھلی منڈی بنا رہا جس کے باعث یمن کے معاملے پر بلایا […]

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع نے اپنی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف کر دیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع نے اپنی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف کر دیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی کے ایک ایک ارکان کو کھڑا کرکے پوچھیں کہ انہوں نے استعفیٰ دیا بھی ہے یا نہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے […]

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی طیب کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم نے 2000 ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں فرقہ وارانہ لڑائی کے دوران ابرار نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ ساہیوال کی سینٹرل جیل میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی […]

پارلیمنٹ کا اجلاس محض دکھاوا ہے یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف نے کرنا ہے، شیخ رشید

پارلیمنٹ کا اجلاس محض دکھاوا ہے یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف نے کرنا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس محض دکھاوا ہے فوج بھیجنے کا اصل فیصلہ تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور کور کمانڈرز نے کرنا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید […]

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تحریک انصاف کے ارکان کی موجودگی پر ایک بار پھر شور شرابہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تحریک انصاف کے ارکان کی موجودگی پر ایک بار پھر شور شرابہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنگ زدہ یمن میں فوج بھیجنے یا نہ بھجنے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے ارکان کی موجودگی پر ایوان ایک بار پھر مچھلی بازار بن گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا سیشن شروع ہوا تو صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب وزیردفاع […]

تحریک انصاف کا مشرق وسطیٰ فوج بھیجنے کی مخالفت کا فیصلہ

تحریک انصاف کا مشرق وسطیٰ فوج بھیجنے کی مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مشترکہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی پر احتجاج اور وزیر دفاع کے بیان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کے […]

اپوزیشن کا مشرق وسطیٰ فوج بھجوانے کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

اپوزیشن کا مشرق وسطیٰ فوج بھجوانے کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے مشرق وسطیٰ فوج بھجوانے کے کسی فیصلے کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اعتزاز احسن کہتے ہیں وزیر دفاع کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان کو مبہم اور پارلیمنٹ کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ […]

یمن کی آڑ میں اجلاس بلا کر بغیر نکاح کے ارکان کو پارلیمنٹ میں بٹھایا گیا: الطاف حسین

یمن کی آڑ میں اجلاس بلا کر بغیر نکاح کے ارکان کو پارلیمنٹ میں بٹھایا گیا: الطاف حسین

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بیٹھے ارکان کی حیثیت کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے۔ سعودی عرب کا ہر قیمت پر دفاع کرنے والے بتائیں کہ اس جنگ میں سعودی عرب کا کیا نقصان ہوا ہے۔ اب تک سب سے […]

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جوہری شعبے میں تعاون سمیت 6 معاہدوں کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔ پاکستان کے دورے پر آئے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کی وزیر اعظم ہائوس آمد پر وزیر اعظم نواز شریف نے استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر […]

شدید ہنگامہ آرائی کے دوران پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ، وزیر اعظم ایوان میں آئیں‌, اپوزیشن کا مطالبہ

شدید ہنگامہ آرائی کے دوران پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ، وزیر اعظم ایوان میں آئیں‌, اپوزیشن کا مطالبہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شدید ہنگامہ آرائی میں شروع ہوگیا ، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں آمد کے موقع پر ن لیگ کے ارکان نے گو عمران گو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ایوان اس ملک کا بہترین فورم ہے اور […]

آئین کے ساتھ کوئی مک مکا نہیں ہونے دیں گے :فاروق ستار

آئین کے ساتھ کوئی مک مکا نہیں ہونے دیں گے :فاروق ستار

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور دیگر لوگ اپنے مفادات کیلئے آئین سے کھیل رہے ہیں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے احتجاج کریں گے اور آئین سے کوئی مک مکا نہیں ہونے […]

ملک میں کسان راج قائم ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے : سراج الحق

ملک میں کسان راج قائم ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے : سراج الحق

لیہ (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام سے وعدہ کرتا ہوں موقع دیا تو ایوانوں کے دروازے عوام کے لیے کھول دیں گے اور وہاں جو موجود ہیں ان کے لیے اڈیالہ جیل کے دروازے کھلیں گے کیونکہ وہ ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں۔ لیہ میں کسان کنونشن […]

سعودی عرب کی سرحدوں کے دفاع میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر دفاع

سعودی عرب کی سرحدوں کے دفاع میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے میں سعودی عرب نے پاکستان سے لڑاکا طیارے، بحری جہاز اور زمینی فوج مانگی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوامی خواہشات کے مطابق پارلیمنٹ میں ہی کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے […]

خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ثابت ہو گا: شہباز شریف

خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ثابت ہو گا: شہباز شریف

لاہور (جیوڈیسک) مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کی نگرانی کریں گے۔ پروگرام سابق منصوبوں کی طرح تیزرفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ خادم پنجاب دیہی […]

صوابی : خواجہ سرائوں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جاں بحق ،3 زخمی

صوابی : خواجہ سرائوں کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جاں بحق ،3 زخمی

صوابی (جیوڈیسک) صوابی کے علاقہ سوڈیر میں رات گئے خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خواجہ سرا سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے خواجہ سراوں کی ٹولی صوابی کے علاقے سوڈیر میں نجی تقریب کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم […]

تین دن بعد بھی حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط نہ لکھ سکی

تین دن بعد بھی حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط نہ لکھ سکی

اسلام آباد (جیوڈیسک) تیسرا دن بھی شروع ہوگیا حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ نہ کر پائی، قانونی پیچیدگیوں پر غور جاری ہے۔ تحریک انصاف سے معاہدے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے صدارتی آرڈیننس جمعے کی سہ پہر جاری کیا گیا تھا۔ آرڈیننس میں کہا گیا تھا کہ […]

بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی نے انتخابی الائنس بنانے پر مشاورت شروع کر دی

بلدیاتی انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی نے انتخابی الائنس بنانے پر مشاورت شروع کر دی

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلیے انتخابی الائنس تشکیل دینے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے جلد مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے اور ہر صوبے کی سطح پر الگ الگ انتخابی الائنس تشکیل دیے […]