counter easy hit

تین دن بعد بھی حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط نہ لکھ سکی

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) تیسرا دن بھی شروع ہوگیا حکومت جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ نہ کر پائی، قانونی پیچیدگیوں پر غور جاری ہے۔

تحریک انصاف سے معاہدے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے صدارتی آرڈیننس جمعے کی سہ پہر جاری کیا گیا تھا۔ آرڈیننس میں کہا گیا تھا کہ حکومت اگلے 72 گھنٹوں میں کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث خط میں مزید تاخیر کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔