counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

کراچی : مفاہمت 24 گھنٹے بعد ہی ختم ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کارکنوں میں تصادم

کراچی : مفاہمت 24 گھنٹے بعد ہی ختم ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کارکنوں میں تصادم

کراچی (جیوڈیسک) پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت 24 گھنٹے میں ہی دم توڑ گئی اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران آج ایم کیو […]

یمن سے تقریباً تمام پاکستانیوں کو نکال لیا، دفتر خارجہ

یمن سے تقریباً تمام پاکستانیوں کو نکال لیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن سے تقریباً تمام پاکستانیوں کو نکال لیا گیاہے، کچھ لوگ رہ گئے ہیں جو اپنی مرضی سے رکے ہوئے ہیں۔ پاکستان، ایران اور ترکی کو یمن کی صورت حال پر تشویش ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا […]

جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سولہ اپریل سے جوڈیشل کمیشن کھلی عدالت میں سماعت کرے گا، جس میں دھاندلی سے متعلق ثبوت سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ جبکہ جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں حصہ […]

پاکستان کو غیر سنجیدہ اور پسپا ہونے والی نہیں بلکہ سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

پاکستان کو غیر سنجیدہ اور پسپا ہونے والی نہیں بلکہ سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

ہری پور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر سنجیدہ، غیر مستحکم اور پسپا ہونے والی قیادت کی نہیں بلکہ مستقل مزاج اور سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تدبر اور تدبیر سے عاری قیادت ملک نے بہت […]

ایرانی وزیر خارجہ کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل جنرل راحیل شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ جس میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق […]

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن اور ارکان اسمبلی نےلاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعلیٰ پنجاب سےباہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز […]

کراچی تو کیا عمران خان کیلئے ’’کے ٹو‘‘ کی چوٹی پر بھی پہنچ جاؤں گی، ریحام خان

کراچی تو کیا عمران خان کیلئے ’’کے ٹو‘‘ کی چوٹی پر بھی پہنچ جاؤں گی، ریحام خان

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ کراچی تو کیا اپنے شوہر کی حمایت کے لئے ’کے ٹو‘ کی چوٹی پر بھی پہنچ جاؤں گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ریحام خان کا کہنا تھا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب […]

این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، جہانگیر ترین

این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، جہانگیر ترین

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد وفاقی جماعت […]

ایرانی وزیر خارجہ کی نواز شریف سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ کی نواز شریف سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں گزشتہ روز ایران کی جانب سے پاکستان میں مارٹر گولے […]

بنگلا دیش میں مسافر بس کے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک

بنگلا دیش میں مسافر بس کے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش میں مسافر بس کے سڑک کنارے درخت سے ٹکرانے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔ بنگلا دیش میں ڈھاکا بریسال شاہراہ پر مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ […]

نریندر مودی کا یمن سے بھارتی شہریوں کے بحفاظت انخلا پر نوازشریف سے اظہار تشکر

نریندر مودی کا یمن سے بھارتی شہریوں کے بحفاظت انخلا پر نوازشریف سے اظہار تشکر

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یمن سے بھارتی شہریوں کی بحفاظت پاکستان واپسی پر اپنے ہم منصب نوازشریف اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے یمن میں پھنسے 11 بھارتی باشندوں […]

سینٹرل جیل مچھ میں 2 قیدیوں کی پھانسی روک دی گئی

سینٹرل جیل مچھ میں 2 قیدیوں کی پھانسی روک دی گئی

کراچی (جیوڈیسک) سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔ سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سزائے موت کے منتظر 2 بھائیوں میروگل اور علی گل کوآج علی الصبح […]

یمن کی صورتحال، پیپلز پارٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

یمن کی صورتحال، پیپلز پارٹی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی رہنماء شیری رحمان نے کہا کہ مشرق وسطیِٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے۔ قیام امن کی کوششوں کے لئے پیپلز پارٹی مسلم ممالک میں وفود بھیجے گی۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حرمین […]

ایم کیو ایم کا این اے 246 میں سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا این اے 246 میں سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے این اے 246 میں آج سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے آج حلقہ میں ریلی ہے جس کے باعث ایم […]

کراچی میں انتشار پھیلانے نہیں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے آئے ہیں :عمران خان

کراچی میں انتشار پھیلانے نہیں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے آئے ہیں :عمران خان

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ضمنی الیکشن میں زبردست گہما گہمی، عمران خان آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد اور کریم آباد سمیت کئی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ کہتے ہیں پھول پھینکیں یا انڈے ٹماٹر، شہدا یادگار پر فاتحہ خوانی کریں گے۔ کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے آئے ہیں، انتشار نہیں چاہتے۔ عمران خان […]

مشرف نے مجھے امریکا کے حوالے کرنا تھا، جمالی نے بچایا، ڈاکٹر عبدالقدیر

مشرف نے مجھے امریکا کے حوالے کرنا تھا، جمالی نے بچایا، ڈاکٹر عبدالقدیر

لاہور (جیوڈیسک) جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں پرویز مشرف نے امریکا کے حوالے کرنیکا فیصلہ کرلیا تھا۔ ظفراللہ جمالی نے وزارت عظمیٰ کی قربانی دے کر مجھے بچایا، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا پرویز مشرف نے طیارہ تیارکرا لیااور کابینہ کی منظوری کیلیے وزیراعظم کو […]

خیبر ایجنسی : کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے 11 کمانڈرز ہلاک

خیبر ایجنسی : کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے 11 کمانڈرز ہلاک

وادی تیراہ (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں شدت پسند تنظیم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے 11 کمانڈرز ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کلیم، شینے، کوچی، شدر، یاسین، واجد، صدیقی، حاجی اور شاکر کے نام شامل ہیں۔ Post Views – […]

بوسٹن میراتھن بم دھماکے کے ملزم پر فرد جرم عائد

بوسٹن میراتھن بم دھماکے کے ملزم پر فرد جرم عائد

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے 2 سال قبل بوسٹن میراتھن ریس کے دوران دھماکے کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ امریکی ریاست بوسٹن کی عدالت نے میراتھن ریس کے دوران دھماکے کے الزام میں گرفتار جہار سرنائیف نامی ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے، مجرم پر 30 […]

کراچی : کپڑے کی فیکٹریوں میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

کراچی : کپڑے کی فیکٹریوں میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کی مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، فائر بریگیڈ کی بارہ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ کراچی کے علاقے سائٹ حبیب چورنگی پر میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ […]

کراچی ہمارا اپنا ہے یہاں آنے کیلئے الطاف حسین کی دعوت کی ضرورت نہیں، ریحام خان

کراچی ہمارا اپنا ہے یہاں آنے کیلئے الطاف حسین کی دعوت کی ضرورت نہیں، ریحام خان

کراچی (جیوڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ سنا ہے الطاف حسین کی طرف سے مجھے کراچی آنے کی دعوت دی گئی ہے لیکن میں اپنے بھائی بہنوں کی دعوت پر آرہی ہوں۔ تحریک انصاف کی جانب سے ریحام خان کو این اے 246 کی انتخابی مہم میں […]

مبینہ انتخابی دھاندلی، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن قائم

مبینہ انتخابی دھاندلی، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن قائم

اسلام آباد (جیوڈیسک) 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن قائم کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بنچ میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ جوڈیشل کمشن کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔ انتخابات […]

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا: آرمی چیف

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا: آرمی چیف

وادی تیراہ (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور خیبر آپریشن ٹو میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں فوجیوں کی قربانیوں […]