counter easy hit

سینٹرل جیل مچھ میں 2 قیدیوں کی پھانسی روک دی گئی

Execution

Execution

کراچی (جیوڈیسک) سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔

سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کی پھانسی عین وقت پر روک دی گئی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق سزائے موت کے منتظر 2 بھائیوں میروگل اور علی گل کوآج علی الصبح مچھ جیل میں پھانسی دی جانی تھی تاہم فریقین میں راضی نامہ ہونے کی وجہ سے پھانسی روک دی گئی۔ دونوں بھائیوں نے 2001 میں بختیارآباد میں 2افراد کو قتل کیا تھا۔