counter easy hit

کراچی میں انتشار پھیلانے نہیں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے آئے ہیں :عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ضمنی الیکشن میں زبردست گہما گہمی، عمران خان آج جناح گراؤنڈ عزیز آباد اور کریم آباد سمیت کئی علاقوں کا دورہ کریں گے۔

کہتے ہیں پھول پھینکیں یا انڈے ٹماٹر، شہدا یادگار پر فاتحہ خوانی کریں گے۔ کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے آئے ہیں، انتشار نہیں چاہتے۔ عمران خان این اے دو سو چھیالیس میں انتخابی مہم کیلئے کراچی پہنچ گئے۔

عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حلقے میں خوف کی فضا ہے، دہشت پھیلا کر روکا نہیں جاسکتا بھر پور مقابلہ کریں گے۔ عمران خان نے حلقے میں فوج یا رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کرنے جناح گراؤنڈ بھی جائیں گے۔ مخالفین کی جانب سے انڈوں اور ٹماٹروں کیلئے بھی تیار ہیں، انتشار یا تصادم نہیں چاہتے، بندوق کی سیاست کے خلاف ہیں۔