counter easy hit

مبینہ انتخابی دھاندلی، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن قائم

Nasir ul Mulk

Nasir ul Mulk

اسلام آباد (جیوڈیسک) 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن قائم کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بنچ میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان شامل ہیں۔ جوڈیشل کمشن کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمشن کے قیام کے حوالے سے خط گزشتہ روز سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا تھا جس میں چیف جسٹس سے تین ججز پر مشتمل کمشن کے قیام کی درخواست کی گئی تھی۔

یہ خط وزارت قانون اور پارلیمانی امور کی جانب سے لکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت نے 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے کمشن کے قیام کے لئے آرڈیننس جاری کیا تھا۔