counter easy hit

ایرانی وزیر خارجہ کی نواز شریف سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif and Jawad Zareef

Nawaz Sharif and Jawad Zareef

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں یمن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں گزشتہ روز ایران کی جانب سے پاکستان میں مارٹر گولے گرنے کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔