counter easy hit

مشرف نے مجھے امریکا کے حوالے کرنا تھا، جمالی نے بچایا، ڈاکٹر عبدالقدیر

 Dr Abdul Qadeer

Dr Abdul Qadeer

لاہور (جیوڈیسک) جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں پرویز مشرف نے امریکا کے حوالے کرنیکا فیصلہ کرلیا تھا۔

ظفراللہ جمالی نے وزارت عظمیٰ کی قربانی دے کر مجھے بچایا، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر نے کہا پرویز مشرف نے طیارہ تیارکرا لیااور کابینہ کی منظوری کیلیے وزیراعظم کو احکامات بھی جاری کر دیے۔

تاہم وزیراعظم نے جرات کا مظاہرہ کیا، ڈاکٹر قدیرنے بتایا کہ میزائل ٹیکنالوجی سلسلے میں وہ مشرف سے اس وقت بھی ملے تھے جب وہ کورکمانڈر منگلا تھے۔

آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت کی اجازت سے مشرف کے پاس پہنچا تو اس کے منہ سے شراب کی بوآرہی تھی، ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے جو بھی اقتدار میں آتا ہے اس کی توجہ کر پشن اور لوٹ مار پر مر کوز ہو جاتی ہے۔