counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

طاقت کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے: الطاف حسین

طاقت کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے: الطاف حسین

کراچی : نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا دشمن طاقتور ہے طاقت کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کارکنوں کے مصائب کا اندازہ ہے۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس […]

صدر مملکت آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر مملکت آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : نئے پارلیمانی سال کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا جس سے صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ، صدر اور وزیراعظم […]

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور چاروں صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہبازشریف

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور چاروں صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، شہبازشریف

کراچی : وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک دہشت گردی کو شکست فاش نہیں دیں گے اس وقت تک ملک امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا اوراس کے خاتمے کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں بات کرے ہوئے شہباز شریف […]

پاکستان کا پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی کی ضرورت پر زور

پاکستان کا پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی کی ضرورت پر زور

واشنگٹن : پاکستان نے امریکا پر معاشی ترقی کیلئے پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی کی ضرورت پر زوردیدیا ہے، واشنگٹن میں ہونے والے پاک امریکا ورکنگ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پاک امریکا ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان نے سماجی معاشی ترقی کیلئے […]

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کے تمام حصوں میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور رمضان المبارک کے دوران آٹھ گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس […]

ایم کیو ایم کا پولیس حراست میں کارکن کے قتل کیخلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان

ایم کیو ایم کا پولیس حراست میں کارکن کے قتل کیخلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان

کراچی : متحدہ قومی مومنٹ نے پولیس حراست میں کارکن وسیم کے قتل کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پولیس کی حراست میں اپنے کارکن وسیم کی ہلاکت کے خلاف 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی […]

سندھ حکومت کا کالعدم تنظیموں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کالعدم تنظیموں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز اور ان کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں رینجرز و پولیس کے افسران سمیت صوبائی […]

صدر ممنون حسین کے بیٹے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

صدر ممنون حسین کے بیٹے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کوئٹہ: ایف سی نے بلوچستان کے حب میں کارروائی کر کے صدر ممنون حسین اور چائنیز ورکرز پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایف سی کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے حب […]

میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک ہے، عمران خان

میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کو خط میں لکھا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر خاموشی شرمناک ہے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کومیانمر کے مسلمانوں کی حالت زار کے حوالے خط میں […]

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو اٹوٹ انگ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو اٹوٹ انگ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کی جانب سے اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کا دعوی مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے اور گلگت بلتستان […]

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کی توڑ پھوڑ، شدید احتجاج

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کی توڑ پھوڑ، شدید احتجاج

کراچی : پولیس نے بلدیہ کے علاقے سے 2 جون کو تین بھائیوں کو حراست میں لیا تھا تاہم آج علی الصبح ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کی شناخت وسیم ابا کے نام سے کی گئی ہے ملزم کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی مشتعل […]

کسی کو بھی پاکستان کیخلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں، آرمی چیف

کسی کو بھی پاکستان کیخلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں، آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن تنازعات پیدا کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، کسی دوسرے ملک کو بھی پاکستان کیخلاف پراکسی وار کی اجازت نہیں دینگے۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ دشمن دہشتگردی کو ہوا دے […]

بیلٹ باکس اٹھانے کا الزام، علی امین گنڈاپور کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

بیلٹ باکس اٹھانے کا الزام، علی امین گنڈاپور کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

ڈیرہ اسماعیل خان : صوبائی وزیر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آج دوبارہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ بیلٹ باکس اٹھا کر لیجانے کے الزام میں گرفتار علی امین گنڈاپور کو ریمانڈ پورا ہونے پر آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق عمران […]

ٹانک : دہشتگردوں نے زنانہ شاپنگ سنٹر کو دھماکے سے اڑا دیا، 9 دکانوں کو جزوی نقصان

ٹانک : دہشتگردوں نے زنانہ شاپنگ سنٹر کو دھماکے سے اڑا دیا، 9 دکانوں کو جزوی نقصان

ٹانک : ٹانک مین بازار میں واقع مصروف زنانہ شاپنگ سنٹر کو نامعلوم افراد نے زور دار دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا، قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں […]

لوئردیر میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینا حیران کن ہے، سراج الحق

لوئردیر میں ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینا حیران کن ہے، سراج الحق

لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ لوئردیر میں پی کے 95 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کا فیصلہ حیران کن ہے، اسے ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت کے بھر پور حامی […]

شب برات کی بابرکت رات کے موقع پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

شب برات کی بابرکت رات کے موقع پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شب برات کی بابرکت افضل رات کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آج کی اس با برکت رات میں تیری بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما۔ الطاف حسین […]

خیبر پختونخوا حکومت دھاندلی میں ملوث ہے : پروفیسر ابراہیم

خیبر پختونخوا حکومت دھاندلی میں ملوث ہے : پروفیسر ابراہیم

پشاور : خیبرپختونخوامیں جہاں دیگر سیاسی جماعتوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کو مسترد کیا ہے وہیں صوبائی حکومت میں شامل جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے بھی بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا ہے۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے کیا الزامات ہیں؟ جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیر پروفیسر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں دعویٰ […]

کراچی: شعیب شیخ کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ

کراچی: شعیب شیخ کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ

کراچی : ایف آئی اے نے عدالت سے ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ کرلیاہے۔ شعیب شیخ 4 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام 4 جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی […]

شمالی وزیرستان فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، فورسز کی دتہ خیل […]

اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات قابل قبول نہیں ہیں: اسحاق ڈار

اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات قابل قبول نہیں ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی راہداری پر بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کو اقتصادی اور معاشی ترقی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ اقتصادی راہداری پر تیسرے ملک کے اعتراضات کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ اقتصادی راہدری منصوبے کے تھنک ٹینک آر […]

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

لاہور : کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مجرم کو 26 سال بعد پھانسی دے دی گئی۔ مجرم جاوید عرف جیدا نے 1987 میں تھانہ چھاؤنی شمالی میں دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو 1989 میں دو مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔ جس پر عملدرآمد کرتے […]

ملک کا ستیاناس ہو رہا ہے جمہوریت کو کیا چاٹنا ہے، پرویز مشرف

ملک کا ستیاناس ہو رہا ہے جمہوریت کو کیا چاٹنا ہے، پرویز مشرف

لاہور : سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کا ستیاناس ہو رہا ہے جمہوریت کو کیا چاٹنا ہے، ہم بنانا ری پبلک بنتے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے دور میں بلوچستان کی صورتحال موجودہ حالات سے بہت بہتر تھی۔ دنیا میں کوئی انصاف نہیں ہے سب اپنی اپنی گیم […]