counter easy hit

شب برات کی بابرکت رات کے موقع پر الطاف حسین کی خصوصی دعا

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شب برات کی بابرکت افضل رات کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ آج کی اس با برکت رات میں تیری بارگاہ میں جتنے بھی مسلمانوں نے عبادت کی ہے ان کی عبادتوں کو قبول فرما۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اے اللہ بے روزگاروں کو روزگار عطا کر، بے سہارا کو سہارا دے۔

بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد عطا کر، جتنی بھی لڑکیاں شادی کے قابل ہیں، اے اللہ انہیں نیک اور اچھے رشتہ عطا کردے، جتنے بھی بیمار ہیں انہیں جلد صحتیاب کر، جتنے بھی مسلمان پریشنان حال ہیں ان کی پریشانیوں کو دور کردے، مسلمانوں کو ہر برائی سے دور رکھ اور تمام مسلمانوں کو ہرناگہانی آفت سے محفوظ رکھ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ الے اللہ پاک افواج کے جوان ملک میں دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کر دے، ضرب عضب آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران و جوانوں کے بلند درجات عطا فرما دے اور ان کے سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی وبقاء، ترقی، خوشحالی اور ملک کو دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھنے کی بھی دعا کی۔