counter easy hit

شمالی وزیرستان فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک

Gunship Helicopter

Gunship Helicopter

راولپنڈی : دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، فورسز کی دتہ خیل میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران غیر ملکیوں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا اسلحہ ڈپو اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی زمینی کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔