counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، را ایجنٹ سمیت 5 بھارتی گرفتار

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، را ایجنٹ سمیت 5 بھارتی گرفتار

کراچی : سٹی اسٹیشن، یونیوسٹی روڈ ، کورنگی اور سندھ سیکٹریٹ کے قریب حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائی کر کے را کے ایجنٹ اور 2 خواتین سمیت 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار را کے ایجنٹ کی 4 ماہ سے نگرانی جاری تھی۔ گرفتار خواتین کا […]

بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، چوہدری نثار علی

بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، چوہدری نثار علی

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے جب کہ اقتصادی راہداری پر ہرزہ سرائی سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ موجودہ بھارتی قیادت پاکستان کی خوشحالی […]

خطے میں بھارتی بالادستی کے عزائم آشکار ہو گئے، وزیراعظم نواز شریف

خطے میں بھارتی بالادستی کے عزائم آشکار ہو گئے، وزیراعظم نواز شریف

کوئٹہ : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملکی اور غیر ملکی عناصر ملوث ہو سکتے ہیں جب کہ دشمن گھناؤنی کارروائیوں سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی مخالفت سے ان کے عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سانحہ مستونگ پر […]

کراچی کے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی کے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی : سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ ایک ہفتے میں نئے چیف کا تقرر کیا جائے گا۔ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے چیف احمد چنائے کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جس کے بعد گورنر سندھ […]

کپتان کی دوبارہ الیکشن کرانے کی پیش کش، پرویز رشید نے تین شرائط رکھ دیں

کپتان کی دوبارہ الیکشن کرانے کی پیش کش، پرویز رشید نے تین شرائط رکھ دیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی پیش کش میں کتنے سنجیدہ ہیں اس کے لیے انہیں تین شرائط کو پورا کرنا پڑے گا تاکہ ان کے دعوے کی سچائی کو جانچا جا سکے۔ پرویز رشید کی پہلی شرط یہ ہے انتخابات میں […]

انکوائری کمیشن، پرنٹنگ کارپوریشن کا بغیر نمبرز کے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا اعتراف

انکوائری کمیشن، پرنٹنگ کارپوریشن کا بغیر نمبرز کے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا اعتراف

اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کو بتایا کہ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کے مطالبہ پر نہیں چھاپے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن لاہور عبدالوحید نے کمیشن کو بتایا کہ 26 اپریل کی بیلٹ […]

پاک چین دو طرفہ تعلقات میں بھارت مداخلت نہ کرے، سرتاج عزیز

پاک چین دو طرفہ تعلقات میں بھارت مداخلت نہ کرے، سرتاج عزیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر خارجہ اور امور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے دوطرفہ تعلقات پر تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتا، اس لئے بھارت بھی پاک چین دو طرفہ تعلقات میں مداخلت نہ کرے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری علاقے کی […]

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ٹوپی ڈرامہ ہے، رانا ثنا اللہ

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ٹوپی ڈرامہ ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن نے کے پی میں پولیس ریفارمز کا بھانڈا پھوڑ دیا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ٹوپی ڈرامے کےسوا کچھ نہیں۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کے پی کےالیکشن میں ہونے والی دھاندلی نے پی ٹی آئی […]

ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور انکے ساتھیوں کی ضمانت منظور

ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور انکے ساتھیوں کی ضمانت منظور

بدین : بدین کی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور انکے ساتھیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد اب وہ اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک جاسکیں گے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مزار اور ان کے ساتھی 8مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی تاریخ ختم ہونے پر آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج […]

کراچی؛ سی پی ایل سی آفس گورنرہاؤس سے آئی جی آفس منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی؛ سی پی ایل سی آفس گورنرہاؤس سے آئی جی آفس منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی ایل سی آفس گورنر ہاؤس سے آئی جی آفس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجرز و پولیس کے افسران سمیت صوبائی […]

ایگزیکٹ کے چینل کی انتظامیہ مشینری کی دستاویزات دکھانے میں ناکام

ایگزیکٹ کے چینل کی انتظامیہ مشینری کی دستاویزات دکھانے میں ناکام

کراچی : ایگزیکٹ کی چینل انتظامیہ چوتھے روز بھی مشینری کی درآمدی دستاویزات فراہم کرنےمیں ناکام رہی، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کی گئیں تو چینل کی مشینری و آلات ضبط اور دگنا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس نے ایگزیکٹ کے چینل سے تحویل میں لیے گئے […]

بیلٹ باکس چھیننے کا الزام ، علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ ریمانڈ

بیلٹ باکس چھیننے کا الزام ، علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ ریمانڈ

پشاور : خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور کو عدالت نے ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر بیلٹ باکس اپنے قبضے میں لینے اور پولیس افسر پر بندوق تاننے کے الزامات پر 2 مقدمات درج کیے گئے۔ مقدمات […]

عمران خان کی خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش

عمران خان کی خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا جیسا خیبرپختونخوا میں ہوا، دھاندلی کے الزامات پر صوبے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا […]

پاکستان میں توانائی کی ضروریات زیادہ ہیں، سیکریٹری خارجہ

پاکستان میں توانائی کی ضروریات زیادہ ہیں، سیکریٹری خارجہ

واشنگٹن : سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات زیادہ ہیں، بھارت کی طرح سول جوہری تعاون پاکستان کا بھی حق ہے۔ واشنگٹن میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں اعزاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارا پاور جنریشن عالمی معیار پر پورا اترتا ہے، جسے عالمی […]

مستونگ جیسی گھنائونی کارروائی سے عزم کمزور نہیں ہو گا، وزیراعظم

مستونگ جیسی گھنائونی کارروائی سے عزم کمزور نہیں ہو گا، وزیراعظم

کوئٹہ : سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان کو دہشتگردی اور بے امنی سے نجات کیلئے متفقہ لائحہ تیار کرنے کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس تھوڑی دیر میں گورنر ہائوس میں شروع ہوگی۔ سانحہ مستونگ کے بعد سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراء، قومی سیاسی قیادت کو […]

غیر قانونی اثاثہ جات، آصف زرداری کے وکیل کو جرح کیلئے12 جون تک کا وقت مل گیا

غیر قانونی اثاثہ جات، آصف زرداری کے وکیل کو جرح کیلئے12 جون تک کا وقت مل گیا

راولپنڈی : راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ نہیں لے سکا، جرح کیلئے وقت دیا […]

اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کی قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور

اے این پی رہنما میاں افتخار حسین کی قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور

نوشہرہ : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کی قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور ہو گئی۔ میاں افتخار حسین کو سول جج افتخار حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر ان کے وکلا کی جانب سے فریقین کے درمیان راضی نامہ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں کہا […]

ملک بھر میں آج شب برات پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

ملک بھر میں آج شب برات پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

اسلام آباد : ملک بھر میں آج شب برات پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، اس موقع پر مسلمان مرد و زن رب ذوالجلال سے مغفرت، رزق میں کشادگی اور دوزخ سے برات کی خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ اس مبارک رات کو اس کی شان اور عظمت کے […]

وزیراعظم اے پی سی کی صدارت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم اے پی سی کی صدارت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ : بلوچستان میں دہشتگردی کے وار کو ناکام بنانے کیلئے آج تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کیلئے وزیراعظم نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ سانحہ مستونگ کے بعدگورنر ہائوس کوئٹہ میں بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں دہشتگردی کے وار کو ناکام بنانے اور انہیں شکست دینے کے حوالے سےمتفقہ لائحہ […]

نواز، زرداری سسٹم میں بہتری نہیں لانے دیں گے، پرویز مشرف

نواز، زرداری سسٹم میں بہتری نہیں لانے دیں گے، پرویز مشرف

لاہور : سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پیرپگاڑا سے میری دوستی ہے، ان کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں بنا رہے، یقین کریں کسی کو نہیں بلایا، لوگ خود آئے کہ تمام مسلم لیگوں کو اکٹھا کیا جائے، ایم کیو ایم کی قیادت کا کوئی منصوبہ نہیں، موجودہ حکومت پیپلز پارٹی […]

میاں افتخار کی گرفتاری پر شدید ردعمل، خیبر پختونخوا حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

میاں افتخار کی گرفتاری پر شدید ردعمل، خیبر پختونخوا حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

پشاور : تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے الزام میں اے این پی کے رہنماء میاں افتخار حسین کی گرفتاری کی ہر سطح پر مذمت کی گئی۔ نوشہرہ کی عدالت میں جاں بحق ہونے والے حبیب اللہ کے والد نے افتخار حسین کو بیٹے کے قتل سے بری الذمہ قرار دے دیا جس پر […]

اسلام آباد: اہلسنت والجماعت کے رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

اسلام آباد: اہلسنت والجماعت کے رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

اسلام آباد : سواں گارڈن میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے مولانا ادریس کشمیری پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ مسجد الحسین میں نماز کی امامت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ مولانا ادریس کشمیری کی گردن اور سر میں دو دو گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر […]