counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

عمران خان حکومت پر تنقید تو کرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے، احسن اقبال

عمران خان حکومت پر تنقید تو کرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پر تنقید توکرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے اور ان کا طرزِ عمل ایسا ہے کہ نہ کھیلوں گا، نہ کھیلنے دوں گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں […]

اماراتی وزیراعظم کے بیٹے شیخ راشد 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اماراتی وزیراعظم کے بیٹے شیخ راشد 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دبئی : متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ محمد کے بیٹے شیخ راشد چونتیس سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ ان کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ چونتیس سالہ شیخ راشد بن محمد بن راشد آل مکتوم کی وفات پر تین روزہ سوگ کا […]

خیبر ایجنسی: وادی تیرہ میں فورسز کی فضائی کاروائی ، 16 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی: وادی تیرہ میں فورسز کی فضائی کاروائی ، 16 دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی، کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلا ک اور 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فوررسز نے دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کی،کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک اور متعدد […]

سانحہ بڈھ بیر، فضائیہ کے شہید جوانوں اور تین شہریوں کی نماز جنازہ ادا

سانحہ بڈھ بیر، فضائیہ کے شہید جوانوں اور تین شہریوں کی نماز جنازہ ادا

پشاور : بڈھ بیر حملے میں شہید فضائیہ کے تئیس پاک فوج کے کیپٹن سمیت تین اہلکار اور تین شہریوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سپاہی محمد صہیب کو راولپنڈی جبکہ پیش امام فضل امین اور ائیر فورس کے اہلکار اسرار اللہ کو مردان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ […]

کراچی : کورنگی میں آستانے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی : کورنگی میں آستانے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی : کورنگی میں پیر کے آستانے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں نامعلوم افراد نے آستانے میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس سے خمیسو اور مہراب نامی دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آستانے پر […]

بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، تحقیقات جاری

بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، تحقیقات جاری

پشاور : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، حملہ آوروں کے پاس 28 کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں، پشاور کے نواحی علاقے متنی سے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حملے کے بعد ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم […]

کیپٹن اسفند یار کی شہادت، والد کا تعزیت وصول کرنے سے انکار

کیپٹن اسفند یار کی شہادت، والد کا تعزیت وصول کرنے سے انکار

اٹک : کہتے ہیں جواں بیٹے کا لاشہ سامنے آجائے تو باپ کی کمر ٹوٹ جاتی ہے لیکن کیپٹن اسفند یار کے بلند حوصلہ والد کو جب جواں اور شیر دل بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملی تو آنکھوں سے آنسو چھلکے نہ چہرے پر غم کے سائے لہرائے۔ ہاتھوں میں کپکپاہٹ آئی نہ ہی […]

پرویز الہی نے وزیراعظم کے کسان پیکج کو فراڈ قرار دیدیا

پرویز الہی نے وزیراعظم کے کسان پیکج کو فراڈ قرار دیدیا

لاہور : اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لئے جس پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اس میں تمام صوبوں سے اپنا حصہ ڈالنے کا کہا گیا ہے لیکن کسی بھی صوبے سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح […]

پاکستان کی دہشتگردی اور شدت پسندی کیخلاف کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رچرڈ اولسن

پاکستان کی دہشتگردی اور شدت پسندی کیخلاف کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رچرڈ اولسن

اسلام آباد : پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بڈھ بیر واقعہ کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ مسجد میں نمازیوں کو مارنا غیر انسانی فعل ہے، مشکل کی گھڑی میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کی دہشتگردی […]

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک طالبہ شہید، 4 شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک طالبہ شہید، 4 شہری زخمی

کوٹلی : بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج پھر بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک طالبہ کو شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر […]

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک

میرانشاہ : جنوبی وزیرستان کے علاقے شرقی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے شرقی میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے ایک مکان اور گاڑی کو […]

پشاور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور دہشتگرد بھی وہیں سے آئے، ترجمان پاک فوج

پشاور حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور دہشتگرد بھی وہیں سے آئے، ترجمان پاک فوج

پشاور : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے بڈھ بیر حملے میں 29 افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جب کہ دہشت گرد بھی وہیں سے آئے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ […]

آرمی چیف، ائیرچیف کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، بیس کیمپ حملے کے زخمیوں کی عیادت کی

آرمی چیف، ائیرچیف کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، بیس کیمپ حملے کے زخمیوں کی عیادت کی

پشاور : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور میں ائیربیس حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، آرمی چیف کے ساتھ ائیرچیف سہیل امان بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور ائیرچیف ائیر مارشل سہیل امان نے پشاور سی ایم ایچ کا دورہ کیا […]

مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، ملک سے دہشتگردوں کا جلد صفایا کیا جائے گا، وزیر اعظم

مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، ملک سے دہشتگردوں کا جلد صفایا کیا جائے گا، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے بڈھ بیر میں ایئربیس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہےاور ملک سے دہشتگردوں کا جلد صفایا کر دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملہ دہشتگردوں کے شکست […]

ایٹم بم سمیت ملک میں موجود تمام چیزیں سیاستدانوں نے دیں: خورشید شاہ

ایٹم بم سمیت ملک میں موجود تمام چیزیں سیاستدانوں نے دیں: خورشید شاہ

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نواز شریف کو زرعی پیکج پر جو لکھ کر دیا گیا انہوں نے وہ پڑھ کر سنا دیا۔ فوج کے سپہ سالار کی بڑی تصویر لگانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ ملک کے […]

ملک میں عدلیہ آگے، فوج کو پیچھے ہونا چاہئے: پرویز مشرف

ملک میں عدلیہ آگے، فوج کو پیچھے ہونا چاہئے: پرویز مشرف

لاہور : ایک انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت سے بہت خوش ہیں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ فوجی قیادت بدلی تو سب کچھ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔ سابق صدر نے نیا فارمولہ بھی دے دیا کہتے ہیں ملک میں […]

پاکستان کا بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان نے مسئلہ کشمیر سمیت ملک میں بھارتی مداخلت کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ثبوت پیش کرنے کے لیے باضابطہ دستاویزات بھی تیار کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار […]

پشاور میں ایئر فورس کی بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں ایئر فورس کی بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

پشاور : بڈھ بیر میں ایئرفورس کی بیس پر دہشگردوں نے حملہ کردیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق 7 سے 10 دہشت گردوں نے علی الصبح پشاور کے […]

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد شہید

نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد شہید

آزاد کشمیر: کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 شہری شہید ہوگئے جن میں 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت مسلسل جاری ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے […]

پنجاب میں 143 ایڈیشنل سیشن ججوں کی بھرتی کا عمل روکنے سے متعلق استدعا مسترد

پنجاب میں 143 ایڈیشنل سیشن ججوں کی بھرتی کا عمل روکنے سے متعلق استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب میں 143 ایڈیشنل سیشن ججوں کی بھرتی کا عمل روکنے کے بارے استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کی عدم موجودگی کے باعث مقدمے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے سول ججوں کی طرف سے دائر […]

ملک میں کوئی غیر تصدیق شدہ موبائل سم فعال نہیں، حکومت کا دعویٰ

ملک میں کوئی غیر تصدیق شدہ موبائل سم فعال نہیں، حکومت کا دعویٰ

اسلام آباد : سینیٹ میں حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں استعمال کی جانے والی ہر مقامی موبائل سم کی نادرا سے کم از کم ایک مرتبہ تصدیق کرائی جاچکی ہے جس کے بعد اب ملک میں کوئی غیر تصدیق شدہ موبائل سم فعال نہیں۔ چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی […]

ایاز صادق اور عبد العلیم کی اہلیت چیلنج، دونوں کو نوٹس جاری

ایاز صادق اور عبد العلیم کی اہلیت چیلنج، دونوں کو نوٹس جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ اور مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل 2 رکنی ایپلیٹ الیکشن ٹربیونل نے عوامی تحریک کی طرف سے این اے 122 سے امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی 2 اور حافظ طلحہ ایڈووکیٹ کی 1 درخواست پر سماعت کی۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا […]