counter easy hit

بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، تحقیقات جاری

Badhaber Attack

Badhaber Attack

پشاور : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڈھ بیر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، حملہ آوروں کے پاس 28 کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں، پشاور کے نواحی علاقے متنی سے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

حملے کے بعد ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم پشاور پہنچ گئی۔ حملے کے مقام کی جائزہ رپورٹ اور واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور بارود کا فرانزک ریکارڈ تیارکرے گی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی ہے جس کے مطابق 14دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کے پاس اے کے 47، آر پی جی، ہینڈ گرنیڈ اور گرنیڈ گنز تھیں، حملہ آوروں کے پاس 28 کلو گرام کی آئی ای ڈیز بھی تھیں۔حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔