counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

عرب اتحاد کا یمن میں 48 گھنٹے کے سیزفائر کا اعلان

عرب اتحاد کا یمن میں 48 گھنٹے کے سیزفائر کا اعلان

ریاض: سعودی اتحاد نے یمن میں 48 گھنٹے کے سیزفائر کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق ہفتہ 19 نومبر سے ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حوثی باغیوں کے خلاف 2 روزہ جنگ بندی کا اعلان سعودی عرب کی ایس پی اے نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر کیا گیا۔ عرب اتحاد […]

عروہ حسین ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی’ کا حصہ

عروہ حسین ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی’ کا حصہ

ہمایوں سعید کی نئی فلم ‘میں پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں عروہ حسین کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس طرح اب اس کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بعد عروہ حسین بھی شامل ہوگئی ہیں جو جلد ہی بہاولپور میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔  فلم ‘میں پنجاب نہیں […]

’سانپ کے ساتھ شادی کی خبر جھوٹی ہے‘

’سانپ کے ساتھ شادی کی خبر جھوٹی ہے‘

سانپ پالنے والے ملیشیا کے فائرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پالتو سانپ کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبروں پر بہت افسردہ ہیں۔ ابو زرین حسین اپنی ریاست کے دیگر فائر فائٹرز کو بھی سانپ پکڑنے کے بارے میں تربیت دیتے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں سنسنی پھیلانے والے ایک اخبار […]

’یہ اردوغان کا ملک نہیں‘

’یہ اردوغان کا ملک نہیں‘

سوشلستان میں معمول کے مطابق پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے سپننگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔ عدالت کی کارروائی کے بعد اصل کہانی شروع ہوتی ہے جس میں سیاسی جماعتیں اور رہنما کارروائی کی جزیات کو اپنے مطابق سپن کرتے ہیں جس کی پیروی میں سوشل جہادی بگٹٹ دوڑتے ہیں یہ […]

’دودھ نہ نکالنے پر گائے بیمار ہو جاتی ہے‘

’دودھ نہ نکالنے پر گائے بیمار ہو جاتی ہے‘

تو ہوا یوں کہ انڈیا میں لالو پرساد یادو نے، جو کہ انڈیا کی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ اور انڈین ریلوے کے وزیر رہ چکے ہیں، آج ایک ٹویٹ میں انڈین ریلوے کو درپیش اقتصادی مسائل کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس کے بارے […]

دوسرا ٹیسٹ، بھارتی بولرزنے انگلینڈ کی تباہی کا ٹرئیگر دبا دیا

دوسرا ٹیسٹ، بھارتی بولرزنے انگلینڈ کی تباہی کا ٹرئیگر دبا دیا

وشاکھاپٹنم: دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بولرز نے انگلینڈ کی تباہی کا ٹرئیگر دبا دیا، پہلی اننگز میں آدھی مہمان ٹیم103 پر میدان بدر ہوگئی، 455 کا مجموعہ ترتیب دینے والی میزبان سائیڈ کو352 رنز کی برتری حاصل ہے، روی چندرن ایشون نے آل راؤنڈ پرفارم کرتے ہوئے ففٹی بنانے کے بعد 2 وکٹیں بھی لیں۔ تفصیلات […]

ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا

ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا

ایڈیلیڈ: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، ان پر آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائدکر دیا، ٹیم نے ہوبارٹ میں منعقدہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کواننگز اور80 رنز سے شکست دی تھی۔ گذشتہ دنوں میچ کے چوتھے روز کی ایک فوٹیج منظر […]

اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا

اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا

اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا جہاں آج بھی جگہ نہ ملنے پر 3 طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت کے باعث طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا جس کے بعد آج بھی صبح کے وقت جگہ نہ ملنے […]

بیٹنگ کی ناکامی، اظہر نے ملبہ پچ پر موجود گھاس اور نمی پر ڈال دیا

بیٹنگ کی ناکامی، اظہر نے ملبہ پچ پر موجود گھاس اور نمی پر ڈال دیا

کرائسٹ چرچ: اظہر علی نے بیٹنگ کی ناکامی کا ملبہ پچ پر موجود گھاس اور نمی پر ڈال دیا،پاکستان اوپنر نے کہاکہ اس نوعیت کی وکٹ پرکم رفتار پیسر کو بھی بڑی مدد ملتی ہے، ہم کنڈیشنز سے آگاہ تھے لیکن کولن ڈی گرینڈ ہوم کا دن تھا، انھوں نے درست لائن اور لینتھ پر گیندیں […]

امریکا، یورپی یونین نیٹو برقرار رکھنے پر متفق، روس سے حلب میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

امریکا، یورپی یونین نیٹو برقرار رکھنے پر متفق، روس سے حلب میں بمباری بند کرنے کا مطالبہ

برلن / برسلز: نیٹو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ روس پر دباؤ برقرار رکھیں، جرمن شہر برلن میں امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی رہنماؤں نے نیٹو کے ذریعے مل کر کام کرنے کو موجودہ وقت کی ضرورت کہا ہے۔ اس بات کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے بھی کردی ہے۔ […]

افغان دہشت گرد گروپوں کے ’را‘ سے گٹھ جوڑ کی اطلاعات

افغان دہشت گرد گروپوں کے ’را‘ سے گٹھ جوڑ کی اطلاعات

کراچی: امریکی اورافغان حکومتوں نے پاکستان کودوبارہ یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں موجود ان تمام دہشت گروپس اور تنظیموں کے خلاف مزیدآپریشنز کیے جائیں گے۔ جو پاکستان میں براہ راست یاپس پردہ بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں، تینوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ اقدام گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے […]

حج کوٹا مختص ہونے تک بکنگ پر پابندی عائد

حج کوٹا مختص ہونے تک بکنگ پر پابندی عائد

کراچی: وزارت مذہبی امور نے حج کمپنیوں کوحج کوٹا مختص کیے جانے تک حج کی بکنگ سے روک دیا، حج کمپنیوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب میں کسی ادارے کے ساتھ ایگریمنٹ نہ کریں،کمپنیوں کوحج کوٹا حج پالیسی 2017 کی منظوری کے بعد دیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے حج […]

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں اپیل کے حق کا بل پیش

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں اپیل کے حق کا بل پیش

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے براہ راست اختیار سماعت اور ازخود نوٹس کے مقدمات  کے فیصلوں سے متاثرہ افرادکو اپیل  کا حق دینے کیلیے ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ 24 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کی شق 184میں ذیلی شق چارکا اضافہ کردیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت آرٹیکل 184ذیلیشق […]

نیکٹا نے جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دیدیا

نیکٹا نے جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کے وفاقی ادارے نیکٹا نے مزید دو تنظیموں جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان دونوں تنظیموں کو 11 نومبر 2016ء کو کالعدم تنظیموں میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 63 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ […]

اسلحہ برآمدگی کیس؛ تفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست

اسلحہ برآمدگی کیس؛ تفتیشی افسر کی فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست

کراچی: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں لہذاٰ مقدمہ ختم کرکے داخل دفترکیا جائے۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق  کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت […]

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

بھمبر:بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔  بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سماہنی سیکٹر […]

استاد کے تشدد سے طالبعلم لاغر، وزیراعلیٰ سندھ کی بچے کے علاج کی ہدایت

استاد کے تشدد سے طالبعلم لاغر، وزیراعلیٰ سندھ کی بچے کے علاج کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استاد کے وحشیانہ تشدد سے جسمانی طور پر لاغر ہونے والے طالبعلم محمد احمد کا مکمل علاج کرانے اور معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو مبینہ طور پر استاد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجس کے […]

بھارت نے کنٹرول لائن پر 13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

بھارت نے کنٹرول لائن پر 13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی: بھارت نے بالٓاخرکنٹرول لائن پرپاک فوج کی کارروائی میں اپنے 13 فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کرلیا۔ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے دوران7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں ہمارے 13 فوجی […]

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا شکار

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے 133 رنز کے جواب میں کیوی ٹیم بھی 200 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ […]

سپریم کورٹ پاناما لیکس کا جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول کرنا ہوگا، عمران خان

سپریم کورٹ پاناما لیکس کا جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول کرنا ہوگا، عمران خان

مانچسٹر: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے جس سے پوچھ گچھ ہوگی تاہم عدالت پاناما لیکس کا جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول کرنا ہوگا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے […]

پاناما لیکس کے دلدل ميں نوازشریف پھنس گئے ہیں، خورشید شاہ

پاناما لیکس کے دلدل ميں نوازشریف پھنس گئے ہیں، خورشید شاہ

کندھ کوٹ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو […]

ٹرمپ حکومت آنے کے بعد بھی پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہوگا، امریکا

ٹرمپ حکومت آنے کے بعد بھی پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہوگا، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ  نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے آنے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے تعاون متاثر نہیں ہو گا۔ ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی رائے نہیں دے سکتا اور نئی انتظامیہ اپنی پالیسیاں […]