counter easy hit

ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا

Was nearing the danger of a match ban Plessis

Was nearing the danger of a match ban Plessis

ایڈیلیڈ: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، ان پر آئی سی سی نے باضابطہ طور پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائدکر دیا، ٹیم نے ہوبارٹ میں منعقدہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کواننگز اور80 رنز سے شکست دی تھی۔

گذشتہ دنوں میچ کے چوتھے روز کی ایک فوٹیج منظر عام پر آئی جس میں ڈوپلیسی کو منٹ والی ٹافی کے تھوک سے گیند کو چمکاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،آئی سی سی نے اس کا نوٹس لیا اور اب ڈوپلیسی ایک میچ کی پابندی کا شکار ہو سکتے ہیں، ان پر ’گیند کی ساخت کی تبدیلی‘ کے حوالے سے قوانین توڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈوپلیسی کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے پیشی ہو گی، لیول ٹو پر 50سے100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیے جانے کے ساتھ 2 معطلی اور 3سے 4منفی پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

معطلی کے پوائنٹس ایک ٹیسٹ کی پابندی کے برابر ہوتے ہیں، ڈوپلیسی نے الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے بے گناہ ہونے پر اصرار کیا ہے، یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے اس معاملے کی شکایت نہیں کی تھی، یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈوپلیسی بال ٹیمپرنگ کے سبب آئی سی سی کی نظروں میں آئے،2013 میں انھوں نے پاکستان سے دبئی ٹیسٹ کے دوران ٹراؤزر کی زپ سے گیند کو رگڑا تھا، امپائرز نے جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف پانچ رنز کی پنالٹی دینے کے ساتھ ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے کپتان پر عائد الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کے ساتھ اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہماری نظر میں یہ سب کچھ کسی مذاق سے کم نہیں ہے، بطور ٹیم ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ غلط نہیں کیا، ڈوپلیسی پر الزامات مضحکہ خیز ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website