counter easy hit

اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا

The issue was settled on the aircraft parking at the airport

The issue was settled on the aircraft parking at the airport

اسلام آباد: بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا جہاں آج بھی جگہ نہ ملنے پر 3 طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت کے باعث طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین ہوگیا جس کے بعد آج بھی صبح کے وقت جگہ نہ ملنے پر 3 طیارے فضا میں چکر لگاتے رہے اور انتظامیہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ نہ ہونے کے مسئلے کے باعث نجی ایئرلائن ایئربلو کی جدہ سے آنے والی  پروازصبح 9 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد پہنچی، جدہ سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز پی اے 271 دس بج کرچھ منٹ پر اتری، ایئربس اے تھری ٹوینٹی ون پر آپریٹ ہونے والی پرواز 62 منٹ فضا میں چکرلگاتی رہی اور جب کہ بوئنگ 777 پرآپریٹ ہونے والی پروازکے اترنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔

واضھ رہے کہ اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی ہوائی اڈا کئی برسوں سے تعمیر ہورہا ہے تاہم اب تک یہ مکمل نہیں ہوسکا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website