counter easy hit

افغان دہشت گرد گروپوں کے ’را‘ سے گٹھ جوڑ کی اطلاعات

Afghan terrorist groups RAW from Nexus Information

Afghan terrorist groups RAW from Nexus Information

کراچی: امریکی اورافغان حکومتوں نے پاکستان کودوبارہ یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں موجود ان تمام دہشت گروپس اور تنظیموں کے خلاف مزیدآپریشنز کیے جائیں گے۔ جو پاکستان میں براہ راست یاپس پردہ بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں، تینوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ اقدام گے۔

وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پرحالیہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے دوران سیکیورٹی اداروں کو اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث تنظیموں کو افغانستان میں موجود کئی دہشت گرد گروپس کا بلاواسطہ یابالواسطہ تعاون حاصل ہے اوراس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں ملوث کئی گروپس کوپس پردہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا تعاون بھی حاصل ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے اس معاملے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے افغانستان میں موجود بعض دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان کوعدم استحکام کرنے کیسازشوں کا معاملہ ایک مرتبہ پھر امریکا اور افغان حکومت کے سامنے اٹھادیاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website