counter easy hit

پاناما لیکس کے دلدل ميں نوازشریف پھنس گئے ہیں، خورشید شاہ

Panama leaks stuck in the swamp prime Minister Shah

Panama leaks stuck in the swamp prime Minister Shah

کندھ کوٹ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔

کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں، نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے یہ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،  آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملازمت مدت پورہ ہونے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، نوازشریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی  ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے، ہم  پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے نہیں مانے گئے تو تحریک چلائیں گے ، پیپلز پارٹی 27 دسمبر کونوازشریف کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرےگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website