counter easy hit

خبریں

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کے عہدے دار کے قتل کیخلاف مذمتی قرادار منظور

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم کے عہدے دار کے قتل کیخلاف مذمتی قرادار منظور

کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے ذمہ دار باؤ انور کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد فیصل سبزواری نے پیش کی۔ فیصل سبزاوری نے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے۔ اسمبلی نے قراداد متقفہ طور پر منظور کر لی۔ ایم کیو […]

آئندہ ماہ سے بجلی کے بل معمول کے مطابق ہوں گے: خواجہ آصف

آئندہ ماہ سے بجلی کے بل معمول کے مطابق ہوں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر پانی بجلی خواجہ آصف کو واپڈا کی جانب سے داسو پاور پراجیکٹ سمیت دیگر پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے اسلام آباد میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ کی تین بنیادی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ آئندہ ماہ سے بجلی کے بل […]

کارکن کے قتل کے ذمہ دار عمران خان ہیں: عابد شیر علی

کارکن کے قتل کے ذمہ دار عمران خان ہیں: عابد شیر علی

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پر تند و تیز حملے کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فیصل آباد میں یلغار کرنے آئی تھی وہ ملک میں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ عابد شیر علی […]

امریکی ایوان نمائندگان داعش کے خلاف 3 سالہ جنگ کی منظوری دے، جان کیری

امریکی ایوان نمائندگان داعش کے خلاف 3 سالہ جنگ کی منظوری دے، جان کیری

واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ عراق اور شام میں برسر پیکار جنگجو تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ کے لیے 3 سال کی منظوری دے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے جان […]

ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام وصول کر لیا

ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام وصول کر لیا

اوسلو (یس ڈیسک) بچوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے پر قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا۔ ان کے ہمراہ بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے نوبل انعام وصول کیا۔ نوبل انعام کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب […]

چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دھاندلی ہو تو دوسرے نمبر پر آنے والے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے، پنجاب میں ہو تو دوبارہ انتخابات کرائے جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر الیکشن ٹربیونل کے طریقہ کار کا نوٹس لیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک […]

فیصل آباد میں فائرنگ کرنیوالے شخص کو پولیس مقابلے میں مارنے کا خدشہ ہے، عمران خان

فیصل آباد میں فائرنگ کرنیوالے شخص کو پولیس مقابلے میں مارنے کا خدشہ ہے، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سب کچھ دو دن پہلے پلان کیا گیا تھا۔ مجھے خبر ہے کہ فیصل آباد میں گولیاں چلانے والے کو پولیس نے پکڑا ہوا ہے۔ ہوسکتا ہے اس آدمی کو پولیس مقابلے […]

کوئٹہ : سریاب روڈ پر ریموٹ کنڑول دھماکہ، ایک بچہ زخمی

کوئٹہ : سریاب روڈ پر ریموٹ کنڑول دھماکہ، ایک بچہ زخمی

کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ سریاب روڑ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا ٹارگٹ ایس ایچ او کیچی بیگ تھے جو معجزاتی طور پر محفوظ رہے، دھماکے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سریاب مل کے قریب اس وقت ایک سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جب ایس […]

12 دسمبر کو کراچی میں تاریخی احتجاج کیا جائے گا : شیخ رشید احمد

12 دسمبر کو کراچی میں تاریخی احتجاج کیا جائے گا : شیخ رشید احمد

کراچی (یس ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ احتجاج کیلئے ایم کیو ایم سے رابطہ کرنا نہ کرنا تحریک انصاف کا مسئلہ ہے لیکن 12 دسمبر کو کراچی میں تاریخی احتجاج ہو گا۔ کراچی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے […]

کارکنوں کا قتل عام بند نہ ہوا تو پنجاب کا کوئی وزیر سندھ نہیں آ سکے گا، الطاف حسین

کارکنوں کا قتل عام بند نہ ہوا تو پنجاب کا کوئی وزیر سندھ نہیں آ سکے گا، الطاف حسین

لندن (یس ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں کی شہادتوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وزیراعظم سمیت پنجاب کا کوئی وزیر سندھ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کراچی اور حیدرآباد میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں […]

سانحہ فیصل آباد :قاتلوں کی شناخت کیلئے وزیر اعظم کی نادرا کو ہدایت

سانحہ فیصل آباد :قاتلوں کی شناخت کیلئے وزیر اعظم کی نادرا کو ہدایت

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے نادرا کو فیصل آباد فائرنگ کے ملزم کی جلد شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل آباد فائرنگ کے ملزم کی جلد شناخت کے لیے نادرا کو جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لانے […]

الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹیاں معطل کر دیں

الطاف حسین نے لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹیاں معطل کر دیں

کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل پر ردعمل نہ دکھانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹیوں کو معطل کر دیا ہے۔ قمر منصور کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اورارشد حسین کو لندن کا انچارج مقرر کر دیا، انہوں نے رابطہ […]

تحریک انصاف نے پندرہ دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

تحریک انصاف نے پندرہ دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے وکلاء نے 15 دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ،مال روڈ پر پہیہ مکمل جام کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دار الحکومت میں 15 دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کر لی […]

شہباز شریف نے بائو انور کے قتل کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

شہباز شریف نے بائو انور کے قتل کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے عہدیداران باؤ انور کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور ملزموں کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ بیان میں شہباز […]

تھرپارکر : غذائی قلت نے آج بھی چار بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 167 ہو گئی

تھرپارکر : غذائی قلت نے آج بھی چار بچوں کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعداد 167 ہو گئی

ھرپارکر (یس ڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریاں موت بانٹ رہی ہیں، آج بھی چار ننھے پھول مرجھا گئے۔ 70 روز میں 167 بچوں کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا، متاثرین بے بسی سے امداد اور ادویات کے منتظر ہیں۔ غذائی قلت، بیماریاں اور غربت تھر کے باسیوں کی جان کی دشمن بنی […]

انتخابات 2013 کے بعد بننے والی حکومتیں غیر قانونی ہیں، پرویز مشرف

انتخابات 2013 کے بعد بننے والی حکومتیں غیر قانونی ہیں، پرویز مشرف

کراچی (یس ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ملوث تھے اور ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومتیں غیرقانونی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو […]

کارکن کھانے کا ذخیرہ کر لیں، خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کو ختم کر دیں گے: رابطہ کمیٹی

کارکن کھانے کا ذخیرہ کر لیں، خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کو ختم کر دیں گے: رابطہ کمیٹی

سیالکوٹ (یس ڈیسک) ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر بائو محمد انور کے بہیمانہ قتل پر علی الصبح ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی تعزیتی اجلاس، نواز شریف کی موجودہ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادت کے خلاف بھرپور احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار […]

رانا ثناء اللہ نے فائرنگ کرنے والے شخص سے لاتعلقی ظاہر کر دی

رانا ثناء اللہ نے فائرنگ کرنے والے شخص سے لاتعلقی ظاہر کر دی

فیصل آباد (یس ڈیسک) حق نواز قتل کیس میں نامزد ندیم مغل کو رانا ثناء اللہ نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ جلاؤ اور گھیراؤ کے واقعات سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا عمران خان اور شیخ رشید نے کروایا۔ فائرنگ کرنیوالا شخص اپنی تصویر نہیں جھٹلا […]

دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو عمران خان قوم سے معافی مانگیں: اسحاق ڈار

دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو عمران خان قوم سے معافی مانگیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمینار کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات صرف آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کئے جائیں گے۔ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا […]

مذاکرات جہاں ختم ہوئے حکومت وہیں سے شروع کرے، پی ٹی آئی

مذاکرات جہاں ختم ہوئے حکومت وہیں سے شروع کرے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے مذاکرات کو تیار ہے لیکن بات چیت کو وہیں سے شروع کیا جائے جہاں ختم ہوئی تھی، جوڈیشل کمیشن کے قیام تک پلان سی جاری رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ […]

لاہور: ہال روڈ پر واقع رفیع پلازا میں آگ لگ گئی

لاہور: ہال روڈ پر واقع رفیع پلازا میں آگ لگ گئی

لاہور (یس ڈیسک) ہال روڈ پر واقع رفیع پلازا میں آگ لگ گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ رفیع پلازا میں الیکٹرانک کی دکانوں میں لگی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہال روڈ پر واقع رفیع پلازا میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے […]

سیالکوٹ: فائرنگ سے ایم کیوایم کے نائب ضلعی صدر محمد انور جاں بحق

سیالکوٹ: فائرنگ سے ایم کیوایم کے نائب ضلعی صدر محمد انور جاں بحق

کراچی (یس ڈیسک) سیالکوٹ میں شہاب پورہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم کیو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر بائو محمد انور جاں بحق ہوگئے، متحدہ کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب سے قاتلوں گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم […]