counter easy hit

سانحہ فیصل آباد :قاتلوں کی شناخت کیلئے وزیر اعظم کی نادرا کو ہدایت

Nadra

Nadra

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے نادرا کو فیصل آباد فائرنگ کے ملزم کی جلد شناخت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل آباد فائرنگ کے ملزم کی جلد شناخت کے لیے نادرا کو جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد نادرا کے تحقیقی ماہرین کی ٹیم نے ملزم کی شناخت کے حوالے سے کام شروع کر دیا۔

شناخت ہونے کے بعد نادرا کی ٹیم وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی، فیصل آباد پولیس نے بھی فائرنگ کرنے والے ملزم کی فوٹیج اور تصاویر وزارت داخلہ کو فراہم کر دی ہیں۔ نادرا نے ان شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آٹھ دسمبر کی ٹی وی چینلز اور سیکورٹی ایجنسیز کی ویڈیوز بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔