counter easy hit

ملالہ یوسفزئی نے امن کا نوبل انعام وصول کر لیا

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

اوسلو (یس ڈیسک) بچوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے پر قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا۔ ان کے ہمراہ بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے نوبل انعام وصول کیا۔

نوبل انعام کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملالہ امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ترین لڑکی ہیں جو تعلیم کے دشمنوں کیخلاف ڈٹ گئی ہیں۔

پاکستان میں تعلیمی نظام بہتر کرنے کیلئے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ ملالہ اور کیلاش سیتارتھی امن کے علمبردار ہیں۔

چیئرمین نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب میں تشدد کی اجازت نہیں ہے۔ طالبان اور داعش جیسی تنظیمیں تعلیم کی دشمن ہیں۔ دنیا کو ملالہ یوسفزئی اور کیلاش سیتارتھی جیسے عظیم لوگوں کی ضرورت ہے۔