counter easy hit

تحریک انصاف نے پندرہ دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی

PTI

PTI

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے وکلاء نے 15 دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ،مال روڈ پر پہیہ مکمل جام کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے صوبائی دار الحکومت میں 15 دسمبر کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔ صدر تحریک انصاف لائرز ونگ شاداب جعفری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے اور ہر ضلع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو نے کہا ہے کہ لاہور میں ایوان عدل سے جی پی او چوک ریلی نکالی جائے گی اور مال روڈ پر مکمل طور پر پہیہ جام کیا جائے گا۔