counter easy hit

خبریں

مسکراہٹ کا عالمی دن

مسکراہٹ کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ مسکراہٹ کا عالمی دن 1987ء سے ہر سال اکتوبر کے پہلے جمعے کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے. جس کا مقصد دلوں میں پائی جانے والی کدورتوں کا خاتمہ ، انسانیت کے درمیاں بڑھتے ہوئے فاصلوں میں کمی ، […]

لاہور: سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان شناخت ہوگیا

لاہور: سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان شناخت ہوگیا

لاہور کیمپس پل پر دن دیہاڑے سرعام فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کیمپس پل پر سرعام فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عثمان عرف لمبا کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم عثمان پہلے بھی کئی بار مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان عرف […]

باغیوں کے زیر کنٹرول حلب مکمل تباہ ہوسکتا ہے،اسٹیفن ڈی مستوار

باغیوں کے زیر کنٹرول حلب مکمل تباہ ہوسکتا ہے،اسٹیفن ڈی مستوار

شام کے لئےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ باغیوں کے زیر کنٹرول حلب کے مشرقی علاقوں کو آئندہ 2 ماہ میں مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جنیوا میں نیوز کانفرنس سےخطاب میںاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نےشامی حکومت اور روس سے اپیل کی کہ وہ شدت […]

سینیٹ کے آئینی حق کیلئے جس حد تک جانا پڑا جاؤنگا ،رضا ربانی

سینیٹ کے آئینی حق کیلئے جس حد تک جانا پڑا جاؤنگا ،رضا ربانی

سینیٹ کو بل منظور کرنے کے آئینی حق سے محروم کیا جارہا ہے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض کے باجود پی ایم ڈی سی بل مشترکہ اجلاس میں بھجوانےسےخطرناک روایت قائم کی گئی، انہوں نےکہاکہ سینیٹ کے آئینی حق کیلئے جس حد تک جانا پڑا جاؤنگا۔ دوسری طرف […]

چین :چھ بار بال باسکٹ کرنے کاعالمی ریکارڈ

چین :چھ بار بال باسکٹ کرنے کاعالمی ریکارڈ

یوں تو دنیا بھر میں کئی کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم چین سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے ایک کھلاڑی نے لگاتار 6 بار بال باسکٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ چینی صوبے شان کشی کے ایک اسٹیڈیم میں باسکٹ […]

بیجنگ میں 28میٹر طویل سنہری پُل کی نمائش

بیجنگ میں 28میٹر طویل سنہری پُل کی نمائش

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں قومی دن کے موقع پر28میٹر لمبا سنہری پل سڑک کے بیچوں بیچ نصب کیا گیا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سنہری رنگ کے پل کا یہ مجسمہ 20ہزار سنہری اینٹوں سے تیار کیا ہے، جسے اس خاص دن کے موقع پر سینٹرل بیجنگ میں موجود’چینگ […]

نیو یارک : فلم’دی گرل آن دی ٹرین‘کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

نیو یارک : فلم’دی گرل آن دی ٹرین‘کا ریڈ کارپٹ پریمیئر

  نیو یارک میں سنسنی سے بھرپور امریکن تھرلر فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئرکا انعقاد کیا گیا۔ مقامی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایمیلی بلنٹ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاندلگادیئے۔ اس […]

دہشت گردی نے قالین کی صنعت کو زیادہ متاثر کیا

دہشت گردی نے قالین کی صنعت کو زیادہ متاثر کیا

لا ہور کے مقامی ہوٹل میں ہاتھ سےبنےقالینوں کی 3روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا ، انڈسٹری رہنماؤں کا کہنا تھاکہ دہشت گردی نے اس صنعت کو سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ وزیر تجارت پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت قالین کی صنعت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئےہرممکن اقدامات کررہی ہے ۔ […]

ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مریخ پر جائیں گے

ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مریخ پر جائیں گے

معروف ہالی وڈ آسکر اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ماحولیاتی تغیرکے بارے میں بات چیت کے دوران اداکار نے کہاکہ وہ ایلون مسک کیساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔ ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ‘ایلون […]

ڈیرہ اسماعیل خان،مطلوب دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان،مطلوب دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا،جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپورکے مقام پر کی گئی، جہاں سے دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کیا گیا۔ بنوں کا رہائشی اور کالعدم […]

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

امریکا میں بھی نامعلوم افراد سرگرم ہو گئے ، ملک میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت روسی صدر پیوٹن کی بڑی تصویر والا بینر نیویارک کے برج پر لہرادیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تصویر لگا ایک بینر مین ہٹن کے برج پر لہرایا گیا ہے ،تصویر میں روسی صدر کے پشت پر شامی […]

پاکستان کاقومی کھیل ہاکی مسائل سے دوچار

پاکستان کاقومی کھیل ہاکی مسائل سے دوچار

.قومی کھیل ہاکی ملک میں زوال پذیر ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان کا تیرہواں نمبر ہے ۔ ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کھیلنے کی بھی اہل نہیں ۔ اس کے باوجود کھیل کا گراف دوبارہ بلند کرنے کے لیے پلیئرز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر کھیل رہے ہیں جو اونچی نیچی اورغیر ہموار […]

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

کراچی میں جاتے موسم گرما نے زور پکڑلیا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کراچی میں گرم ہی ہوتا ہے۔اس لئے اکتوبر کو شہر کا دوسرا موسم گرما بھی کہا جاتا ہے۔شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی […]

پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ہوگا

پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز مکمل ہو گئی،اب فارمیٹ بدل رہا ہے، جس میں انداز بھی بدلے گا،گلابی گیند ہو گی اور برقی قمقمے روشن ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور پی سی […]

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو موٹر سائیکل پر گشت کے دوران روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی ہوئی ہے۔ […]

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو اثاثے چھپانے پرنااہل قراردیاتھا۔ سپریم کورٹ نے حکم امتناع پرراشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کی تھی،جسٹس دوست […]

جیکی چن نے2ارب روپے کا ایک اورجہاز خرید لیا

جیکی چن نے2ارب روپے کا ایک اورجہاز خرید لیا

معروف اداکار جیکی چن ایک اور طیارے کے مالک بن گئے ہیں۔ انہوں نے برازیلین کمپنی کی جانب سے رواں سال متعارف کرائے جانے والا جہاز لیگسی 500بزنس جیٹ 2ارب روپے میں خرید لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لیگسی 500 جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا ڈیزائن مسافروں کے آرام […]

سکندر جتوئی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت سے فرار کی کوشش

سکندر جتوئی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت سے فرار کی کوشش

سندھ ہائیکورٹ میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم صنعت کارسکندر جتوئی کی درخواست ضمانت کی بحالی کی استدعا مسترد کردی جس پر ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ نیب نے احاطہ عدالت سے سکندر جتوئی کو گرفتارکرلیا ۔نیب کا موقف ہے کہ سکندرجتوئی نےپاکستان اسٹیل […]

ہیٹی: سمندری طوفان سےتباہی،340 افراد ہلاک

ہیٹی: سمندری طوفان سےتباہی،340 افراد ہلاک

ہیٹی میں سمندری طوفان نےبڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ،اس تباہی میں340 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہیٹی میں سیکڑوں افراد کو نگلنے کے بعد میتھیو طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سمیت کئی ساحلی ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے ، خطرے کے پیش نظر فلوریڈا ،جارجیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کر دی […]

گوجرانوالہ: نادرا آفس سے برقع پوش نوجوان زیر حراست

گوجرانوالہ: نادرا آفس سے برقع پوش نوجوان زیر حراست

گوجرانوالہ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر سے برقع پوش نوجوان پکڑا گیا،جس کا کہناتھاکہ رش سے بچنے کیلئے برقع پہن کر خواتین کی قطارمیں کھڑا ہوگیا تھا ۔ ہوشیاری سے کام لینا اچھی بات ہے، لیکن حد سے تجاوز کوئی بھی عمل گلے پڑجاتاہے ،گوجرانوالہ میں اسی طرح کا ایک ہوشیارنادرا آفس میں رش سےبچنےکیلئے […]

نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشتگرد گرفتار

نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشتگرد گرفتار

نارتھ کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔ شہر کے دیگر علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے کارراوئیوں کے دوران 14 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 میں کالعدم […]

پتوکی ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، گیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

پتوکی ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، گیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

پتوکی میں ایک بس ریلوے لائن عبور کرتے ہوئےمال گاڑی کی زد میں آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کے ساتھ ساتھ بس ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا ۔ریلوے حکام نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل […]