counter easy hit

پتوکی ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، گیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

Neenah train crash kills 4, the case against the main gate

Neenah train crash kills 4, the case against the main gate

پتوکی میں ایک بس ریلوے لائن عبور کرتے ہوئےمال گاڑی کی زد میں آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کے ساتھ ساتھ بس ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا ۔ریلوے حکام نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

پتوکی میں ایک ٹیکسٹائل ملزکی بس مزدوروں کو لیکر جارہی تھی کہ لنڈا پھاٹک پہنچی تو پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ادھر ادھر دیکھے بغیر جلدی سے بس گزارنے کی کوشش کی۔بس کا اگلا حصہ تو گزر گیا لیکن عقبی حصہ مال گاڑی کی زد میں آگیا ۔

بس میں سوار3 مزدور موقع پر جبکہ ایک جناح اسپتال لاہور منتقل کئے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔حادثے میں زخمی مسافروں کو لاہور سمیت مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین نے ریلوے لائنوں پر آگ جلا کر ٹریک بلاک کردیا جس کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیٹ مین مبشر حسین اور انچارج اصغر علی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے اورگیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر ریل نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کوتین 3 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website