counter easy hit

خبریں

امریکا:ٹرمپ کے آتے ہی غیرملکیوں سےاظہار نفرت میں اضافہ

امریکا:ٹرمپ کے آتے ہی غیرملکیوں سےاظہار نفرت میں اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کےصدرمنتخب ہونےکےبعدامریکا کے مختلف شہروں میں تعصب اورنفرت انگیزوال چاکنگ کی گئی ہے،نیویارک یونیورسٹی کےٹینڈم اسکول آف انجینئرنگ میں نمازکی جگہ پر بھی تحریر پائی گئی ، مختلف واقعات میں غیر ملکیوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔ ٹینڈم اسکول آف انجینئرنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہاں غیرملکی طلبہ کی بڑی […]

اب فالج کے مریض اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے

اب فالج کے مریض اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے

فالج کے مریضوں کے لئے خوش خبری ،اب وہ بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ سائنسدانوں کی تیار کردہ نئی ڈیوائس سےفالج کے مریض اپنی مشکل پر قابوپاسکیں گے۔ جینوا سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائس کو 2 بندروں میں استعمال کیا گیا،جنہوں نے اسے اپنے فالج زدہ […]

پشاور : سرچ آپریشن، 15 افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

پشاور : سرچ آپریشن، 15 افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

پشاورکے علاقے ہشت نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ہشت نگری میں آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 10 پستول، 5 رائفلز اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد کومزیدتفتیش کے لئے تھانہ گلفت حسین شہید منتقل کردیاگیا ہے۔   Post Views […]

پی پی رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست نہ چمکائیں،زعیم قادری

پی پی رہنما انسانی زندگیوں پر سیاست نہ چمکائیں،زعیم قادری

ترجمان پنجا ب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ چانڈیو شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ، پیپلزپارٹی غریب اور بے بس مریضوں کی ہمدرد ہے یا خودسرڈاکٹروں کی ترجمان ہے۔ زعیم قادری نے وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے میو ہسپتال کے ہڑتالی ڈاکٹروں کے حق میں […]

دوسرا ونڈے:نیوزی لینڈویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

دوسرا ونڈے:نیوزی لینڈویمنز ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

نیوزی لینڈویمنزکرکٹ ٹیم نےدوسرےون ڈےمیں پاکستانی ٹیم کوشکست دےدی،بارش کےباعث میچ کافیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈکےتحت ہوا۔ لنکن میں کھیلے گئے میچ میں 310رنزکےہدف کےتعاقب میں پاکستان کی ویمن ٹیم 34اوورمیں4وکٹ پر142رنزبناسکی تھی۔ نیوزی لینڈویمن کرکٹ ٹیم کوپانچ میچوں کی سیریزمیں0-2کی برتری حاصل ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 32

سابق گورنر عشرت العباد نے دبئی کیلئےاُڑان بھر لی

سابق گورنر عشرت العباد نے دبئی کیلئےاُڑان بھر لی

گورنرہاؤس سندھ میں 14 سال تک مسند نشیں رہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دبئی کے لیے اُڑان بھر لی۔ نامزد گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی آج حلف اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئے اور راستے میں موجود صحافیوں اور پولیس اہلکاروں […]

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا دھرناجاری،ٹریفک متاثر،شہری پریشان

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا دھرناجاری،ٹریفک متاثر،شہری پریشان

لاہور کےکلب چوک پر ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرنا بدستور جاری ہے، شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناہے۔ ینگ ڈاکٹروں اور نرسوںکے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پر عوام رل گئے ہیں،علاج کے […]

سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء ، اسپیکرآغاز سراج درانی، ڈی جی نیب کرنل سراج […]

روشن خیالی کے شاخسانے

روشن خیالی کے شاخسانے

موضوع قدرے سنجیدہ اور علمی نوعیت کا ہے امید ہے آپ اسے برداشت کرلیں گے کیونکہ مقصد قارئین کی ذہنی تربیت بھی ہے ۔ ہمارے ملک میں آج کل روشن خیالی کا بڑا چرچا ہے جو میرے نزدیک مذہبی شدت پسندی بلکہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کے خلاف ردعمل ہے۔ ردعمل کے اپنے […]

بادشاہ سلامت نواز شریف !

بادشاہ سلامت نواز شریف !

ان دنوں پاکستان کے حکمران بادشاہ سلامت نواز شریف ہیں اور وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جو بادشاہ سلامت کیا کرتے ہیں۔ پاکستان کے سارے ٹی وی چینلز ہر وقت ’’لانگ لِیوکنگ ‘‘کا راگ الاپتے نظر آتے ہیں ۔جو ٹی وی چینل بھی آن کریں وہاں ٹاک شوز میں اینکر اور شرکاء بادشاہ سلامت […]

راج کریں گی خواتین؟

راج کریں گی خواتین؟

کوئی یقین کرے گا کہ امریکہ جیسا ملک صرف دو سو چالیس سال پرانا ہے۔ساری دنیا پر چھائے ہوئے اس ملک کی تاریخ شروع ہوئے ابھی ڈھائی سو سال بھی نہیں ہوئے ہیں۔اس دوران اس ملک نے اپنے چوالیس صدر چنے جو سارے کے سارے مرد تھے۔ اسی لئے لوگ امریکہ کو مادرِ جمہوریت کہتے […]

تبدیلی کی اسموگ

تبدیلی کی اسموگ

بھارت اور پاکستان کے ماحولیات میں جب زہریلی تبدیلیاں آئیں، تو اُردو زبان کی لغت میں ایک نئے لفظ ’اسموگ‘ کا اضافہ ہوا۔ اِن دونوں ملکوں کے حکمران طبقے اِن ایشوز پر بہت کم توجہ دیتے ہیں جو عوام کی زندگیوں میں زہر گھولتے رہتے ہیں۔ جناب شہبازشریف جو اپنے آپ کو پنجاب کا ’خادمِ […]

نائن الیون سے الیون نائن تک

نائن الیون سے الیون نائن تک

بچپن میں بڑوں سے بہت سی باتیں سنتے تھے جو غلط ثابت ہوئیں۔ مثال کے طور پر بزرگ بتایا کرتے تھے کہ جب کسی انسان کو ناحق قتل کیا جاتا ہے تو سرخ آندھی آتی ہے۔ چاند کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس میں ایک بڑھیا بیٹھی چرخہ چلا رہی ہے۔ نحوست کے […]

گھر کی فکر کرو

گھر کی فکر کرو

ٹرمپ کا ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ چل گیا جگہ ہیلری کی ہار نے بہت سوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ہیلری کی شکست کے ساتھ ہی کئی لوگوں کے چہرے لٹک گئے۔ ایک اہم پاکستانی سیاسی شخصیت کے کروڑوں ڈالرز بھی ڈوب گئے۔ڈالرز ڈوبنے کے بعد ان کے خواب بکھر گئے ہیں۔ ایک اور اہم سیاسی خاندان […]

جرمن اسپتال میں ایک پاکستانی کی آخری رات

جرمن اسپتال میں ایک پاکستانی کی آخری رات

آکسیجن کی نالیاں ناک میں لگی ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سانس اوپر کی طرف یوں کھینچ رہا ہے جیسے پیٹ کے اندر سے کسی نے سانس کو پکڑ لیا ہو۔ جیسے پانی سے بھرا ڈول کنویں سے کھینچتے ہیں۔ سانس اوپر آتی ہے تو ایک آڑی کی سی آواز نکلتی ہے، جیسے کسی […]

طالع آزماﺅں نے میری قوم پر بہت بڑا ظلم جو ایسے لیڈراتنے سال محروم رکھا ، میاں حنیف

طالع آزماﺅں نے میری قوم پر بہت بڑا ظلم جو ایسے لیڈراتنے سال محروم رکھا ، میاں حنیف

پیرس(یس اردو نیوز) چیف ایگزیکٹو پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میاں حنیف اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے مگر دکھ بھی کروٹ لیتا ہے جو اس قو م کو میاں محمد نواز شریف جیسے لیڈر سے دور کر کے کیا گیا تھا۔ تین سال […]

ن لیگ سپریم کورٹ میں سرخرو،اللہ تعالیٰ نے حق سچ کو فتح سے ہمکنار کیا، چوہدری شمروز الہی

ن لیگ سپریم کورٹ میں سرخرو،اللہ تعالیٰ نے حق سچ کو فتح سے ہمکنار کیا، چوہدری شمروز الہی

پیرس(یس اردو نیوز) (یوتھ ونگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین ایڈوائزری کونسل چوہدری شمروز الہی گھمن نے یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سپریم کورٹ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے حق اور سچ کو بالاخر سرخرو […]

اللہ تعالیٰ کے مبارک ناموں سے جسما نی و روحانی بیماریوں کا انتہائی آسان اور شافی علاج

اللہ تعالیٰ کے مبارک ناموں سے جسما نی و روحانی بیماریوں کا انتہائی آسان اور شافی علاج

اسمائے حسنٰی کے بارے میں صحیح مسلم اور ترمذی میں لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے 99 نام ہیں ، انہیں جو بھی حفظ کرکے دوہرائے گا ۔ اسے دنیا میں ہی نہیں آخرت میں بھی عزت بخشی جائے گی ۔ چونکہ اللّٰہ تعالیٰ کے ہر نام کی الگ خاصیت اور علیحدہ صفت ہے لہٰذا […]

لاہور:مال روڈ پر ڈاکٹروں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

لاہور:مال روڈ پر ڈاکٹروں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

لاہور کےکلب چوک میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرناتیسرےروز بھی جاری ہے۔ شہرکی مصروف ترین شاہراہ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام کوبھی3دن ہوگئے۔شہریوں کامطالبہ ہےکہ سڑکیں بلاک کرکےلوگوں کو اذیت سےدوچارکرنےوالوں کےخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ میواسپتال کے ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا17ویں دن بھی احتجاج جاری ہے،ایوانِ وزیراعلیٰ کےسامنے کلب […]

کشمیری کل یوم استقلال منائیں گے

کشمیری کل یوم استقلال منائیں گے

حریت کانفرنس کی اپیل پر کل کشمیری یوم استقلال منائیں گے ، بھارتی مظالم کے خلاف لال چوک تک آزادی مارچ کیا جائے ، نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔ مسلسل 125 ویں بھی مقبوضہ وادی بھارتی فورسز کی گولیوں کی آوازوں سے گونج رہی ہے ، وادی میں […]

بریڈ پٹ بچوں پر تشدد کے الزامات سے کلیئر

بریڈ پٹ بچوں پر تشدد کے الزامات سے کلیئر

بچوں کے فلاح اور حقوق سے متعلق خصوصی ادارے نے تفتیش کے بعد بریڈ پٹ کو بچوں پر تشدد کے الزامات سے کلیئر کردیا۔ ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اپنے تمام بچوں کی مشترکہ حوالگی کیلئے عدالت میں درخواست بھی دے چکے ہیں، لاس اینجلس کے ادارے کے مطابق بریڈ پٹ پر عائد الزامات کی […]

امریکا،ری پبلکن پارٹی کی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں اکثریت

امریکا،ری پبلکن پارٹی کی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں اکثریت

گزشتہ روزہونے والے انتخابات میں ری پبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی۔رپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی جس سے ڈیموکریٹس کےلیے مزید مشکلات پیدا ہوگئیں۔ سینیٹ میں اکثریت سے ٹرمپ کے لیے اپنی پالیسیوں کو قانونی […]