counter easy hit

کشمیری کل یوم استقلال منائیں گے

kashmiri will celebrate the anniversary of independence

kashmiri will celebrate the anniversary of independence

حریت کانفرنس کی اپیل پر کل کشمیری یوم استقلال منائیں گے ، بھارتی مظالم کے خلاف لال چوک تک آزادی مارچ کیا جائے ، نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔

مسلسل 125 ویں بھی مقبوضہ وادی بھارتی فورسز کی گولیوں کی آوازوں سے گونج رہی ہے ، وادی میں آج بھی صورتحال کشیدہ ہے۔

گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا،جس کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ، جسے روکنے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام راستے بند کردیئے۔

دوسری جانب حریت کانفرنس کی اپیل پر کل یوم استقلال منایا جائے گا،بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری لال چوک تک مارچ کریں گے ، جمعے کی نماز کے بعد آزادی اجتماع سے حریت رہنما خطاب کریں گے۔حریت کانفرنس نے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال میں 17 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website