counter easy hit

مقامی خبریں

لاہور: لبرٹی مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، دو افراد زخمی

لاہور: لبرٹی مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، دو افراد زخمی

لاہور : لاہور کی لبرٹی مارکیٹ کے پلازے میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی قابو پایا نہ جا سکا، عمارت کا شیشہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی لبرٹی مارکیٹ کے پلازے میں لگی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے جس کی […]

قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف

قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں پوری قوم اور افواج پاکستان کو ضرب عضب آپریشن کا کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ قوم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ […]

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر پاکستان کی خاموشی مایوس کن ہے: سراج الحق

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر پاکستان کی خاموشی مایوس کن ہے: سراج الحق

اسلام آباد : جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد جناح ایوینو پر روہنگیا مسلمانوں کے قتل پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سرج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس کی تنظیم کی خاموشی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ برما کی حکومت کی سرپرستی […]

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کیخلاف عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت، مولانا فضل الرحمن

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کیخلاف عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ یو این او، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد […]

مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کا بجٹ مسترد کر دیا، احتجاج کا اعلان

مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کا بجٹ مسترد کر دیا، احتجاج کا اعلان

لاہور : لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے مجموعی طور پر آٹھواں بجٹ پیش کیا مگر بجٹ ان کی ناکامیوں کی داستان پیش کر رہا ہے۔ شہباز حکومت نے پچھلے سال ترقیاتی بجٹ کے لئے 345 ارب کا اعلان […]

چمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق

چمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنما جاں بحق

چمن : نورک سلیمان خیل میں سلیمان خیل قبائل کے سربراہ اور اے این پی کے رہنما حاجی نعمت اللہ اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے حاجی نعمت اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع […]

میٹرو بس پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے غریب دشمن ہیں :زعیم قادری

میٹرو بس پراجیکٹ پر تنقید کرنے والے غریب دشمن ہیں :زعیم قادری

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے میٹرو پر تنقید کرنے والے دراصل غریب کے دشمن ہیں ، پرویز الہی خود ساختہ اعداد و شمار سے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا کہ […]

ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کیلئے وفاقی حکومت سرگرم

ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کیلئے وفاقی حکومت سرگرم

اسلام آباد : ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے چاروں صوبائی حکومتوں اور علمائے کرام سے مشاورت شروع کردی ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے ملک بھر میں رمضان اور عید ایک ساتھ منانے کے لئے خیبر پختونخوا کے وزیر […]

پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے، شہبازشریف

پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے، شہبازشریف

لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کی وزرات خارجہ کے مڈ کیریئر سفارت کاروں کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دوطرفہ امور، خطے کی صورت حال اور چین کے […]

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا ایک سال فتح کا سال قرار

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا ایک سال فتح کا سال قرار

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے ایک سال کو فتح کا سال قرار دے دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا، شہداء کے خاندانوں نے عظیم […]

ایم کیو ایم نے بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی، شرجیل میمن

ایم کیو ایم نے بجٹ پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی، شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تعجب ہے کہ ایم کیو ایم نے بجٹ کو پڑھے بغیر ہڑتال کی کال دی ہے۔ عوام اپنی مرضی سے ٹرانسپورٹ اور کاروبار کھول سکتے ہیں، حکومت ان کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا […]

متحدہ کے قائد اور ایم کیو ایم کو غلط فہمی ہوئی ، پرویز رشید

متحدہ کے قائد اور ایم کیو ایم کو غلط فہمی ہوئی ، پرویز رشید

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے بھائی غلط فہمی کا شکار ہوئے۔ الطاف حسین کی کسی بھی بات پر رد عمل دینے کے لیے 36گھنٹے انتظار کر لینا چاہیے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کی تقریب میں پرویز رشید […]

کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے ،چوہدری نثار

کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے ،چوہدری نثار

ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہد ری نثار علی خان نے ایم کیو ایم کی شٹر ڈائون ہڑتال کےاعلان پر کہا کہ کراچی میں ہڑتال کا اعلان قابل مذمت ہے۔ ٹیکسلامیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلے پر ہڑتال یا دھرنا جمہوری معاشرے کے لیے نامناسب ہے ۔یاد رہے کہ ایم […]

یکم رمضان جمعہ 19 جون کو متوقع ہے، رویت ہلال ریسرچ

یکم رمضان جمعہ 19 جون کو متوقع ہے، رویت ہلال ریسرچ

لاہور: رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند جمعرات کو واضح دکھائی دینے کا امکان ہے جس کے باعث پہلا روزہ جمعہ 19 جون کو متوقع ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہےکہ رمضان المبارک کا چاند منگل 16 جون شام 7 بج کر 5 منٹ پر پیدا ہوگا […]

قومی مفاد، خود مختاری اورملکی وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، سربراہ پاک فوج

قومی مفاد، خود مختاری اورملکی وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی، سربراہ پاک فوج

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن سے رہناچاہتا ہے لیکن اس کے لئے قومی مفادات، خود مختاری اور وقار پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکی گئیں ٹوئٹس کے مطابق آرمی چیف […]

ایم کیوایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

ایم کیوایم نے سندھ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی : ایم کیوایم نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا جس […]

الطاف حسین نے وزیراعظم کے مکھی مرجانے کے بیان کا غلط مطلب لیا، پرویز رشید

الطاف حسین نے وزیراعظم کے مکھی مرجانے کے بیان کا غلط مطلب لیا، پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ الطاف حسین نے وزیراعظم کے بیان کا غلط مطلب لیا جب کہ وزیراعظم تو انہیں شہد کی مکھی سمجھتے ہیں جومٹھاس پیدا کرتی ہے۔ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین نے گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے مکھی مرجانے پر ہڑتال سے […]

آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، 2 ہزار 763 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، 2 ہزار 763 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہونے پرپاک فوج نے اس کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق آپریشن کے دوران 2 ہزار 763 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 837 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر […]

سانحہ ڈسکہ، انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان جمع، ایس ایچ او ذمہ دار قرار

سانحہ ڈسکہ، انسداد دہشتگردی عدالت میں چالان جمع، ایس ایچ او ذمہ دار قرار

ڈسکہ : سانحہ ڈسکہ میں دو وکلاء کے قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرا دیا گیا، چالان میں ملزم ایس ایچ او کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ڈسکہ میں دو وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے کیس کی […]

وزیراعظم کے مخالف نہیں، الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں: الطاف حسین

وزیراعظم کے مخالف نہیں، الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں: الطاف حسین

کراچی : الطاف حسین نے لندن سے کراچی میں ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بیان دیا کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے انہیں الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ جن صنعتکاروں اور […]

دو غیر ملکی سفارتخانے وزیراعظم ہاؤس کی جاسوسی کرتے رہے, رحمان ملک

دو غیر ملکی سفارتخانے وزیراعظم ہاؤس کی جاسوسی کرتے رہے, رحمان ملک

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیرمین رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں رحمان ملک نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم دو غیر ملکی سفارت خانے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کرتے ہیں۔ دو ہزار بارہ میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری […]

عمران خان عدالت میں مقدمہ لڑیں، میڈیا ٹرائل نہ کریں: پرویز رشید

عمران خان عدالت میں مقدمہ لڑیں، میڈیا ٹرائل نہ کریں: پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات صاف اور شفاف تھے، لوگ خوشیاں مناتے نظر آئے لیکن اس کے برعکس خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دن دھونس، دھاندلی اور انارکی کا دن تھا۔ 35 پنکچر کا الزام لگانے والوں نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں […]