counter easy hit

متحدہ کے قائد اور ایم کیو ایم کو غلط فہمی ہوئی ، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے بھائی غلط فہمی کا شکار ہوئے۔

الطاف حسین کی کسی بھی بات پر رد عمل دینے کے لیے 36گھنٹے انتظار کر لینا چاہیے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز کی تقریب میں پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی شعبے کیلئے کثیر فنڈز رکھے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کی قیادت وزیر اعظم نوازشریف کے بیان کو صحیح طریقے سے سمجھ نہیں سکی۔

؎پرویز رشید نے کہا کہ فارم 15 کی عدم دستیابی کو منظم دھاندلی کہنے والے مت بھولیں کہ مسلم لیگ ن کے 28 فیصد جبکہ تحریک انصاف کے44 فیصد حلقوں سے فارم 15 غائب ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے شرکاء میں شیلڈز ور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔