counter easy hit

مقامی خبریں

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ڈاکو ناکہ لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوگیا جس سے دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ […]

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک قوم کو 14 ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا جب کہ ہنستے بستے اور تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ دنوں آگ سے […]

این اے 120 کا الیکشن: 44 امیدوار میدان میں، حتمی فہرست جاری

این اے 120 کا الیکشن: 44 امیدوار میدان میں، حتمی فہرست جاری

لاہور: این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور میاں نعمان کورنگ […]

سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ملاقات

سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اور خواجہ آصف کے درمیان ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ نے سابق وزیراعظم کو اپنے دورہ روس اور چین سے متعلق آگاہ کیا اور مشاورت کی۔ دوسری جانب نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا […]

این اے 120: مریم نواز نے والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

این اے 120: مریم نواز نے والدہ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

لاہور: میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے اپنی والدہ کلثوم نواز کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز […]

ایم کیوایم لندن نے واسع جلیل کو رابطہ کمیٹی سے نکال دیا

ایم کیوایم لندن نے واسع جلیل کو رابطہ کمیٹی سے نکال دیا

لندن: ایم کیوایم لندن کی رابطہ کمیٹی نے واسع جلیل کو کمیٹی سے باہر کردیا۔ ایم کیوایم لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں واسع جلیل کی جانب سے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کےمطابق نظم […]

سیاسی مخالفین شوکت خانم پر الزامات نہ لگائیں، عمران خان

سیاسی مخالفین شوکت خانم پر الزامات نہ لگائیں، عمران خان

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کو دی جانے والی سہولتوں کو سیاسی بنایا جارہا ہے لہٰذا سیاسی مخالفین شوکت خانم پر الزامات نہ لگائیں۔ لاہور میں سوشل ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعاگو ہیں […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے دوران 437 پوائنٹس کی کمی واقع

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے کے دوران 437 پوائنٹس کی کمی واقع

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پورے ہفتے کے دوران ہونے والے کاروبار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 437 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 43078 سے گرکر 42641 پر […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ رات قیام بھی کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد 12 اگست کو پہلی بار کراچی کے دورے پر آئے تھے، انہوں نے ایک روزہ دورے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جب کہ تاجر […]

پیرس:ایفل ٹاور پرفخر پاکستان استاد آصف علی خان سنتو کا فن کا شاندار مظاہرہ، دنیا بھر سے آئے سیاح اور شائقین موسیقی ’مستی ‘ میں جھومتے رہے

پیرس:ایفل ٹاور پرفخر پاکستان استاد آصف علی خان سنتو کا فن کا شاندار مظاہرہ، دنیا بھر سے آئے سیاح اور شائقین موسیقی ’مستی ‘ میں جھومتے رہے

پیرس:ایفل ٹاور پرفخر پاکستان استاد آصف علی خان سنتو کا فن کا شاندار مظاہرہ، دنیا بھر سے آئے سیاح اور شائقین موسیقی ’مستی ‘ میں جھومتے رہے پیرس(ایس ایم حسنین، فوٹو شیر فیصل) پیرس کے معروف ایفل ٹاور پر عظیم  موسیقار اور قوال استاد آصف علی خان سنتو کولائیو کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرنے کی […]

اللہ تعالیٰ مادر جمہوریت بیگم کلثوم نوازکو جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، جاوید بٹ

اللہ تعالیٰ مادر جمہوریت بیگم کلثوم نوازکو جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ، جاوید بٹ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک مادر جمہوریت کو جلد از جلد صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا پوری قوم ان کیلئے دعا […]

لاہور،لیگی کارکنوں کی قائد جمہوریت اور مادر جمہوریت سے محبت کی انوکی مثال، فرانس سے میاں محمد حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس، این اے120سے بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے لاہور پہنچ گئے،

لاہور،لیگی کارکنوں کی قائد جمہوریت اور مادر جمہوریت سے محبت کی انوکی مثال، فرانس سے میاں محمد حنیف  چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس، این اے120سے  بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے لاہور پہنچ گئے، لاہور(ایس ایم حسنین) پاکستان میں بسنے والے لیگی کارکنوں کا جوش و خروش اپنی جگہ مگر […]

بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

بلاول بھٹو کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سکھر کے رہائشی بلاول بھٹو کو اپنی نومسلم بیوی ماریہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت دے  دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نو مسلم ماریہ کی پسند کی شادی کی درخواست پر سماعت کی۔  عدالت نے نومسلم لڑکی ماریہ سے استفسار کیا کہ آپ نے متاثر […]

گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، وزارت داخلہ

گزشتہ 5 سالوں میں دنیا بھر سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، وزارت داخلہ

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا کے 134 ممالک سے 5 لاکھ […]

کراچی سپر ہائی وے پر اے این ایف کی کارروائی، 15 کلو ہیروئن برآمد

کراچی سپر ہائی وے پر اے این ایف کی کارروائی، 15 کلو ہیروئن برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹس فورس (اے این ایف) نے سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ اے این ایف نے کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو […]

کوئٹہ میں عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سرکاری اسکولوں کو تالے لگ گئے

کوئٹہ میں عمارتوں کا کرایہ ادا نہ کرنے پر سرکاری اسکولوں کو تالے لگ گئے

کوئٹہ: کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکولوں کو مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خالی کرالیا۔ کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں سرکاری اسکول مالک مکان نے ایک بار پھر خالی کرالئے۔ 29 روز قبل بھی مالک مکان نے اسکولوں کو خالی کرالیا تھا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے […]

کثیرالجماعتی کانفرنس کے بائیکاٹ کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے، فاروق ستار

کثیرالجماعتی کانفرنس کے بائیکاٹ کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے ہم نے ایک اچھے مقصد کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی لیکن تمام جماعتوں نے حامی بھرنے کے بعد معذرت کرلی اس بائیکاٹ کے پیچھے ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا […]

ریمنڈ ڈیوس معاملے کو کھولا گیا تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیر خارجہ

ریمنڈ ڈیوس معاملے کو کھولا گیا تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ تھا اور اگر اس معاملے کو کھولا گیا توشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے حافظ حمد اللہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں کئے گئے انکشافات […]

این اے 120 ضمنی انتخاب؛ عوامی تحریک کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

این اے 120 ضمنی انتخاب؛ عوامی تحریک کا امیدوار تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار کردیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ان کی جماعت کے امیدوار اشتیاق چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر […]

نادیہ حسین فریضہ حج کیلئے روانہ

نادیہ حسین فریضہ حج کیلئے روانہ

طویل مدت سے خواہش تھی کہ اللہ کے گھر حاضری دے کر اپنے ملک اور وطن کے پیارے لوگوں کی سلامتی کی دعا مانگوں :ماڈل و اداکارہ کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گزشتہ شب اپنے شوہرعاطف اور ساس کے ہمراہ روانہ ہوگئیں ۔ روانگی سے قبل ان کا […]

26 پاکستانی عازمین حج کا انتقال، جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں تدفین

26 پاکستانی عازمین حج کا انتقال، جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں تدفین

عازمین کو ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا: وزارت مذہبی امور اسلام آباد: فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 26 پاکستانی عازمین اللہ کو پیارے ہو گئے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ عازمین مکہ مکرمہ اور […]

‘دہشتگردی کیخلاف کسی بھی ملک نے پاکستان جتنی قربانیاں نہیں دیں’

‘دہشتگردی کیخلاف کسی بھی ملک نے پاکستان جتنی قربانیاں نہیں دیں’

افغانستان میں ہمارے سب سے زیادہ مفادات ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی مفاد میں جاری رہے گی: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی بریفنگ اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا دہشتگردی کے خلاف کسی بھی ملک نے پاکستان جتنی قربانیاں نہیں دیں، افغانستان میں ہمارے سب سے زیادہ مفادات ہیں، جنگ قومی […]