لاہور،لیگی کارکنوں کی قائد جمہوریت اور مادر جمہوریت سے محبت کی انوکی مثال، فرانس سے میاں محمد حنیف چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس، این اے120سے بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے لاہور پہنچ گئے،

وہ لاہور میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کے حلقہ انتخاب میں بھر پور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حلقہ میں گھر گھر جا کر بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کلثوم نواز ابتدائی طور پر انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گی اور اس صورتحال میں مریم نواز کے شانہ بشانہ مسلم لیگ ن فرانس کے راہنما میاں محمد حنیف کی قیادت میں ان کی الیکشن مہم کو زور شور سے آگے بڑھائیں گے ،









