counter easy hit

این اے 120 کا الیکشن: 44 امیدوار میدان میں، حتمی فہرست جاری

لاہور: این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔

NA 120's election: 44 candidates in the field, final list released

NA 120’s election: 44 candidates in the field, final list released

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) نے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا ہے اور میاں نعمان کورنگ امیدوار ہیں۔  جب کہ تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو میدان میں اتارا ہے تاہم عوامی تحریک اور پی ٹی آئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے جس کے تحت عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری دستبردار ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر نے حلقے میں انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 44 امیدوار میدان میں ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ راجہ ظفرالحق کےدستخط کاپارٹی ٹکٹ تھا لیکن اب نیا پارٹی ٹکٹ مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر سردار یعقوب کے دستخط کے ساتھ ہے۔ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں جب کہ ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 220 پولنگ اسٹیشن اور 573 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، پریزائیڈنگ افسروں سمیت عملے کا تربیتی پروگرام6 ستمبرسےشروع ہوگا۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ملی مسلم لیگ تاحال بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ نہیں اور اس کے امیدوار ایوب شیخ کو بطور آزاد امیدوار انرجی سیور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک مشین کے تجربے کا فیصلہ کیا ہے جسے مخصوصی پولنگ اسٹیشنوں پر آزمایا جائے گا۔اس کے علاوہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر فوج کو تعینات کیا جائےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website