counter easy hit

ہنستے بستے اور ترقی کرتے پاکستان کو لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی بننے سے اب تک قوم کو 14 ارب روپے نقصان اٹھانا پڑا جب کہ ہنستے بستے اور تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کو کس طرح لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا۔

Laughing and developing Pakistan was put on the way to fight, Federal Interior Minister

Laughing and developing Pakistan was put on the way to fight, Federal Interior Minister

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ دنوں آگ سے متاثر ہونے والے اسلام آباد کے سستا بازار کا دورہ کیا۔ ڈان لیکس کا معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا، وزیر داخلہ اس موقع میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے میں فوجی اور سیاسی قیادت نے مل کر تحقیقات کیں اور دونوں اداروں کے اتفاق رائے سے وہ معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے، اس لیے ڈان لیکس ماضی کا حصہ ہے ہمیں اس سے بڑی چیزوں پر سوچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی تقریر پر بات کرنی چاہیے، گڑھے مردے کھود کر ملک کو کسی تنازعے میں نہیں الجھانا چاہتے، اس وقت ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، پوری قوم ایک آواز میں بات کرے تاکہ دنیا کو پتا ہو ہم متحد قوم ہیں اور ہماری صفوں میں کوئی انتشار نہیں، یہی اتحاد اور قوت ہمیں مستقبل میں سرخرو کرے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت جو کوئی اندرونی طور پر تقسیم کرنا یا لڑانا چاہتا ہے ہمیں ان چیزوں سے لڑتے ہوئے آئین و قانون پر چل کر ملکی مفادات کو دیکھتے ہوئے متحد ہونا چاہیے۔

پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہنستا بستا پاکستان جو تیزی سے ترقی کررہا تھا اسے کیسے لڑھکنے کے راستے پر ڈال دیا گیا، جے آئی ٹی بننے سے لے کر آج تک ملک کو 14 ارب روپے کا نقصان ہوا اس کا بھی سوال پوچھے جانا چاہیے کہ یہ کس کا نقصان ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، احسن اقبال انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے والی تھیں اور کئی معاہدے ہونے والے تھے لیکن سیاسی بے یقینی کی وجہ سے یہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاشبہ سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اسی لیے فیصلے پر عملدرآمد کیا لیکن عدالت کا وہ فیصلہ جس میں دس ہزار درہم کی ممکنہ تنخواہ جو لی بھی نہیں گئی اس میں وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، اس فیصلے کی پاکستانی قوم کو 14 ارب روپے قیمت ادا کرنا پڑی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو ملک اپنے سیاسی استحکام سے کھیلتا ہے اسے اقتصادی ترقی کو بھولنا پڑتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہمیں ترقی بھی کرنا ہے اور سیاسی استحکام سے بھی کھیلنا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام اور امن قائم رکھیں کیونکہ اسی سے ہمارا مستقبل اور معیشت جڑی ہوئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کئی بار کہا ہے کہ ملک کے ارد گرد بہت سازشیں ہورہی ہیں، ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پھیلانا ملکی مفاد سے کھیلنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website