counter easy hit

نادیہ حسین فریضہ حج کیلئے روانہ

طویل مدت سے خواہش تھی کہ اللہ کے گھر حاضری دے کر اپنے ملک اور وطن کے پیارے لوگوں کی سلامتی کی دعا مانگوں :ماڈل و اداکارہ

Nadia Hussain left for Hajj

Nadia Hussain left for Hajj

کراچی: معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گزشتہ شب اپنے شوہرعاطف اور ساس کے ہمراہ روانہ ہوگئیں ۔ روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا اللہ پاک کا کرم ہے کہ یہ سعادت مل رہی ہے ۔ ان کے علاوہ دیگر فیشن فو ٹو گرافر احمد بھی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ نادیہ حسین نے کہا کہ طویل مدت سے ان کی خواہش تھی کہ وہ بیت اللہ شریف اور روضہ رسول کی زیارت کریں اور اپنے پیارے وطن کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کریں ۔ نادیہ حسین نے کہا کہ ان کی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر مسلمان کو حج کی سعادت حاصل ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں حاضری ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے ۔ نادیہ حسین نے کہا کہ وہ حج سے واپسی کے بعد اپنی شوبز کی مصروفیات دوبارہ شروع کر دیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website