counter easy hit

مقامی خبریں

تھر پارکر میں غذائی قلت نے 12 دنوں میں 40 بچوں کی جان لے لی

تھر پارکر میں غذائی قلت نے 12 دنوں میں 40 بچوں کی جان لے لی

تھر پارکر (یس ڈیسک) تھر پار کر میں غذائی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا آج مزید 2بچے انتقال کر گئے ہیں۔ ماہ دسمبر میں جاں بحق بچوں کی تعداد 40تک جا پہنچی ہے۔ تھر میں غذائی کمی اور بیماریوں کے شکار بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی […]

شہر بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، عمران خان

شہر بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے کراچی روانہ ہوئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاج کے باعث لوگوں کو ہونے والی مشکلات پر معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر جب تک دباؤ نہیں ڈالتے وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آتے۔ مذاکرات وہیں سے […]

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

کراچی (یس ڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس محتاط ہے، کوئی خبر بننے نہیں دے رہی۔ پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے پولیس، رینجرز اور ہنگامی امداد کے شعبے بند کرنے کی کوشش […]

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (یس ڈیسک) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں آپریشن ضرب عضب آئی ڈی پیز سمیت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی پر غور کیا جا رہا ہے۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور […]

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مشاورت […]

مسلم ممالک کو عسکریت پسند ذہنیت کا چیلنج درپیش ہے، زرداری

مسلم ممالک کو عسکریت پسند ذہنیت کا چیلنج درپیش ہے، زرداری

تہران (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو عسکریت پسندی کی ذہنیت سے لڑنے کا چیلنج درپیش ہے۔ ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنائی کے مشیر خارجہ علی اکبر ولایتی سے تہران میں ملاقات میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس لڑائی میں علاقائی […]

کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (یس ڈیسک) شہر میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 12 اور13 دسمبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں لگائی گئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے […]

دھاندلی میں افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے، پرویز مشرف

دھاندلی میں افتخار چوہدری اور مسلم لیگ (ن) سمیت ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے، پرویز مشرف

کراچی (یس ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2013 کی دھاندلی میں افتخار چوہدری، نگراں حکومتوں،مسلم لیگ(ن) اور ایک میڈیا گروپ کا بڑا کردار ہے اور عمران خان کی اس سے متعلق تمام باتیں درست ہیں کیونکہ افتخار چوہدری کا (ن) لیگ سے گٹھ جوڑ تھا اوروہ پس پردہ ان […]

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

تحریک انصاف آج کراچی میں 25 مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی

کراچی (یس ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے “پلان سی” کے تحت آج شہرکے مختلف 25مقامات پر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جب کہ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو زبردستی دکانیں بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہر کے 25 مقامات پر آج تحریک انصاف کی […]

تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، معمولات زندگی متاثر، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی بند کرانا شروع کر دیا، شاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر احتجاج، سٹار گیٹ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ نرسری کے مقام پر پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، راشد منہاس روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ کئی نجی […]

کراچی میں پُرامن احتجاج ہو گا، کاروبار بند نہیں کروائیں گے: عمران خان

کراچی میں پُرامن احتجاج ہو گا، کاروبار بند نہیں کروائیں گے: عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کیلئے نکلے ہیں۔ کراچی میں کسی کو زبردستی دکانیں بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ جو موجودہ نظام سے مطمئن ہیں وہ اپنے کاروبار کُھلے رکھیں لیکن جو تبدیلی چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کا […]

عمران اعتراف کریں کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی: پرویز رشید

عمران اعتراف کریں کہ وزیراعظم نے کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی: پرویز رشید

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویزر شید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ حکومت تمام مسائل کا سیاسی حل چاہتی ہے۔ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا […]

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، پاک افغان امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، پاک افغان امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (یس ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل جان کیمبل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت سمیت پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جنرل […]

کراچی میں 23 مقامات پر کل احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

کراچی میں 23 مقامات پر کل احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کے تحت کل کراچی میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق 23 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، کارکنوں کو ہدایت ہے کہ کسی کا کاروبار بند نہ کروائیں۔ ادھر پولیس نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس […]

ڈیرہ غازی خان میں کالج کی بس پر فائرنگ، 3 طالبعلم زخمی

ڈیرہ غازی خان میں کالج کی بس پر فائرنگ، 3 طالبعلم زخمی

ڈیرہ غازی خان (یس ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بس پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق طالب علم کالج سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کی طرف جارہے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ […]

الطاف حسین پاکستان آئیں، اللہ ان کی حفاظت کرے گا: خورشید شاہ

الطاف حسین پاکستان آئیں، اللہ ان کی حفاظت کرے گا: خورشید شاہ

اسلام آباد (یس ڈیسک) اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف سنجیدگی سےمذاکرات کریں جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے تمام جماعتوں کو تسلیم کرنا ہوگا فیصلہ نہ ماننے والا ہی اصل رکاوٹ ہو گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے خود مذاکرات کی بات کی کپتان کو احساس ہو گیا […]

سبی نشتر روڈ پر دھماکہ چھ افراد زخمی

سبی نشتر روڈ پر دھماکہ چھ افراد زخمی

سبی (یس ڈیسک) سبی میں نشتر روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے، گاڑیوں اور دکانوں کو معمولی نقصان ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

وزیر اعظم بننا ہوتا تو واشنگٹن کا طواف کرتا، عمران خان

وزیر اعظم بننا ہوتا تو واشنگٹن کا طواف کرتا، عمران خان

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اگر انہیں وزیر اعظم بننا ہوتا تو وہ واشنگٹن کا طواف کرتے درحقیقت یہ ملک میں تبدیلی کا وقت ہے جو ہاتھ سے نہیں نکلنا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا […]

انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، چیف الیکشن کمشنر

انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون درکار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کی اور انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے […]

ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا، وزیراعلی بلوچستان

ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (یس ڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق حقائق کو چھپایا نہیں جائے گا اور اس حوالے سے کابینہ کو باخبر رکھیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جس میں شفافیت نہ ہو اور […]

صوفی بزرگ اور شاعر پیر سید نصیر الدین نصیر کے عرس کی تقریبات شروع

صوفی بزرگ اور شاعر پیر سید نصیر الدین نصیر کے عرس کی تقریبات شروع

اسلام آباد (یس ڈیسک) پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات دربار عالیہ گولڑہ شریف اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پیر نصیر الدین نصیر، پیر سید معین الدین المعروف بڑے لالا جی کے صاحبزادے اور پیر مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔ آپ نے اردو، پنجابی، فارسی […]

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے ایک قدم آگے بڑھے تو حکومت 2 قدم بڑھائے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا اور پی ٹی آئی مسئلے کے حل کے لئے ایک قدم آگے بڑھی تو حکومت 2 قدم بڑھے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو […]