counter easy hit

راولپنڈی : آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (یس ڈیسک) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں آپریشن ضرب عضب آئی ڈی پیز سمیت ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی پر غور کیا جا رہا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں عسکری قیادت آئی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق جامع منصوبہ بندی اور آپریشن ضرب عضب پر غور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کور کمانڈر کو دورہ امریکا کے بارے میں بھی بریف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان اور لائن آف کنٹرول سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔