counter easy hit

تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس چیف

Abdul Qadir

Abdul Qadir

کراچی (یس ڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، پولیس محتاط ہے، کوئی خبر بننے نہیں دے رہی۔

پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے پولیس، رینجرز اور ہنگامی امداد کے شعبے بند کرنے کی کوشش کی، شارع فیصل پر پولیس کمانڈوز کو راستہ دینے سے روکا گیا تو وہ زبردستی نکلے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں کوئی بڑی خبر بنانا چاہتی ہے، کہیں لاٹھی چارج نہیں کیا گیا، پولیس محتاط ہے اور کوئی خبر بننے نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی گرفتاری کی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا، صورتحال کنٹرول میں ہے۔

غلام قادر تھیبو نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر کراچی پولیس ایک حد تک خاموش ہے، پالیسی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو جمہوریت کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے۔