counter easy hit

کراچی

ملیر احتجاج ، وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار افراد رہا

ملیر احتجاج ، وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر گرفتار افراد رہا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر پولیس نے ملیر میں احتجاج کے دوران گرفتار تمام 14 افراد کو رہا کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے تحت پیر کے روز دن بھر ملیر 15 پر جاری رہنے والا احتجاجی مظاہرہ شام کو پولیس کی شیلنگ کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔ […]

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

.کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لیئے ہیں۔ پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق پاک کالونی میں چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم […]

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

بھارتی مسافر کی دوران پرواز موت ،کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے بھارتی نجی ایئرلائن کے مسافرسوہن سنگھ کی حرکت قلب بند ہوجانے سے موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق نجی بھارتی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی ۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارت کی […]

کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال

کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال

کراچی میں صبح سے معطل ٹرین سروس بحال ہوگئی، احتجاج کے باعث ریلوے نے کراچی میں ٹرین آپریشن معطل کر رکھا تھا، لاہورسے کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیاتھا۔ ٹرین سروس پاکستان ایکسپریس کے انجن پر پتھراؤ کے بعد معطل کی گئی تھی، جس کے بعد لاہور سے کراچی […]

دس گھنٹے بعد نیشنل ہائی وے پرٹریفک بحال

دس گھنٹے بعد نیشنل ہائی وے پرٹریفک بحال

کراچی پولیس نے نیشنل ہائی وے پر دس گھنٹے تک ٹریفک بند رہنے کا سبب بننے والا احتجاج ختم کرا دیا اور ٹریفک بحال کرا دی، پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے بعد ملیر 15 سے مظاہرین پسپا ہوگئے،نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بحال ٹریفک معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے ۔ ڈی […]

کراچی آپریشن کو مزید بےرحم اور تیز کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی آپریشن کو مزید بےرحم اور تیز کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہے اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔  اجلاس میں محکمہ ایکسائزکےانفراسٹرکچر کےکورٹ کیسز پر غور، سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل […]

امجد صابری کے قتل اورمجلس پر فائرنگ میں ملوث گروہ گرفتار، وزیراعلیٰ سندھ

امجد صابری کے قتل اورمجلس پر فائرنگ میں ملوث گروہ گرفتار، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لیاقت آبادکےعلاقےسے2افراد کو گرفتار کیا گیاہے جو امجد صابری کے قتل سمیت متعدداہم وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ اس گروہ کا تعلق لشکرجھنگوی نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاقت آبادسےگرفتارملزمان28میں سے9اہم وارداتوں میں ملوث ہیں، […]

کراچی: گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کی پولیس سے جھڑپیں

کراچی: گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کرنیوالوں کی پولیس سے جھڑپیں

کراچی میں گرفتاریوں کے خلاف ملیر پندرہ پر احتجاج جاری ہے۔ علاقے میں کشیدگی بھی برقرار ہے۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کراچی: گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے مظاہرین کی صبح سویرے ملیر پندرہ آمد ہوئی اور ریلوے ٹریک بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے روکا تو […]

پولیس نے امجدصابری کے قاتل گرفتار کرلیے: وزیر اعلیٰ سندھ

پولیس نے امجدصابری کے قاتل گرفتار کرلیے: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس نے امجد صابری کےقتل سمیت 9ہائی پروفائل کیس حل کرلیے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کے سربراہ راجاعمرخطاب نے لیاقت آباد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید بتایا کہ […]

کراچی پولیس کا 9 ہائی پروفائیل کیس حل کرنے کا دعویٰ

کراچی پولیس کا 9 ہائی پروفائیل کیس حل کرنے کا دعویٰ

کراچی پولیس نے 9 ہائی پروفائیل کیس حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 اہم ترین کیسز میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے 9 ہائی پروفائل کیس حل کرتے ہوئے امجد صابری قتل کیس کے ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ […]

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

کراچی شرقی کے علاقے ملیر 15پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ، مظاہرین قریبی گلیوں میں چلے گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، ملیر کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین قریب واقع ایک عمارت سے پتھراؤ کررہے ہیں۔ شہر میں فرقہ […]

علامہ مرزا یوسف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں عدالت پیش

علامہ مرزا یوسف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں عدالت پیش

کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گرفتار علامہ مرزا یوسف کو فرقہ وارانہ اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ علامہ مرزا یوسف کو آج صبح سندھ ہائی کورٹ پہنچایا گیا ،انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کو تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم پراشتعال […]

کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار

کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔رپورٹ میں ذکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے میاں محمد ارشد نے بتایا کہ کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزارت ریلوے کے حوالے کر دی جائے گی ۔ […]

ملیر 15پر صبح سے جاری احتجاج دھرنے میں تبدیل

ملیر 15پر صبح سے جاری احتجاج دھرنے میں تبدیل

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کےخلاف کراچی کے علاقے ملیر 15 پر صبح سے جاری احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی ہے ۔ شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن ہوا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آگئے،مختلف […]

کراچی: فیصل رضا عابدی ودیگر کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی: فیصل رضا عابدی ودیگر کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی میں فیصل رضا عابدی اور دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین اور دیگر جماعتوں کی جانب سے فیصل رضا عابدی، علامہ مراز یوسف اور دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں علماء کے ساتھ خواتین اور نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ […]

کراچی: ایم کیو ایم کے یو سی چیئرمین زیر حراست،کچھ دیر بعد رہا

کراچی: ایم کیو ایم کے یو سی چیئرمین زیر حراست،کچھ دیر بعد رہا

کراچی کے علاقے شریف آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے یو سی چیئرمین آفتاب کو حراست لے لیا، تاہم انہیں کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع سینٹرل کے علاقے شریف آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تھی۔ […]

نمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی، سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج

نمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی، سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج

کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کی احتجاجی ریلی کے خلاف پولیس نے سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں150 نامعلوم اور10 نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں شہریوں کو تکلیف پہچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ حکومت مخالف نعروں کا بھی ذکر […]

کراچی میں کارروائیاں: علامہ احمد اقبال سمیت27 افراد زیر حراست

کراچی میں کارروائیاں: علامہ احمد اقبال سمیت27 افراد زیر حراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نیو رضویہ سوسائٹی سے مذہبی رہنما علامہ احمد اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کرکے مذہبی رہنما علامہ سید احمد اقبال کو حراست […]

کراچی میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،کئی پروازیں متاثر

کراچی میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،کئی پروازیں متاثر

ملک کے کئی شہروں کی طرح کراچی میں بھی دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیںاورحد نگاہ 100سے 150میٹر تک رہ گئی جس کے باعث پروازوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہوئی ۔ شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ کافی کم ہوگئی جس کے باعث جد ہ ،قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں […]

کراچی :ملیر میں احتجاج ،ٹریفک جام، پولیس کی شیلنگ

کراچی :ملیر میں احتجاج ،ٹریفک جام، پولیس کی شیلنگ

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں مذہبی جماعت کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ہے ۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف ملیر 15پر مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث صبح سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ مظاہرین نے ریلوے […]

فیصل عابدی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایاجا رہاہے، بھائی کاالزام

فیصل عابدی کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایاجا رہاہے، بھائی کاالزام

فیصل رضا عابدی کے بھائی مصطفیٰ رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل رضا عابدی کے خلاف ناجائز مقدمات بنائے جارہے ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا، ان کے پاس 4 ہتھیار تھے، پانچواں اسلحہ ناجائزدکھا گیا ۔ مصطفیٰ رضا عابدی کراچی پریس کلب میں مجلس وحد ت المسلمین کے ناصر […]

کراچی فش ہاربر کی گہرائی نہ بڑھائی تو فیس نہیں دینگے،سرور صدیقی

کراچی فش ہاربر کی گہرائی نہ بڑھائی تو فیس نہیں دینگے،سرور صدیقی

صدر ٹرالرز ایسو سی ایشن سرور صدیقی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی نے کراچی فش ہاربر کی گہرائی نہ بڑھائی تو اگلے سال سے سالانہ فیس بندکر دیں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو میںسرور صدیقی نے بتایا کہ 1989 میں آخری مرتبہ زیر زمین ڈریجنگ کا کام کیا گیا اور اسکے بعد سے […]