counter easy hit

ملیر 15میں مظاہرین کا پتھراؤ ، پولیس کی شیلنگ

The demonstrators threw stones at Malir 15, police forces

The demonstrators threw stones at Malir 15, police forces

کراچی شرقی کے علاقے ملیر 15پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی ، مظاہرین قریبی گلیوں میں چلے گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا، ملیر کا علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین قریب واقع ایک عمارت سے پتھراؤ کررہے ہیں۔

شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعدقانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آگئے،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوئیں، جس پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔

مختلف رہنماؤں سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کےخلاف کراچی کے علاقے ملیر 15 پر صبح سے جاری احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی تھی، اس دوران پولیس نے 4افراد کو حراست میں لے لیا ، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

دھرنا ختم کیلئے مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات ہوئے ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ زیرحراست 4 افراد کو رہا کیا جائے، پولیس نے ان افراد کو رہا کردیا ، لیکن اس کے باوجود مظاہرین منتشر نہ ہوئے جس پر پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

اس دوران پولیس نے شینگ اور ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا اور 8گھنٹے سے بند نیشنل ہائی وے کھول دی گئی تاہم مظاہرین نے قریب گلیوں میں گھس کر پولیس پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے بھی شیلنگ کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website